عام انتخابات سے قبل تیسرے محاذ کا قیام خارج از امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

عام انتخابات سے قبل تیسرے محاذ کا قیام خارج از امکان

Mulayam Singh rules out prospects of third front
سماج وادی پارٹی سر براہ ملائم سنگھ یادو نے آج 2014کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے تیسرے محاذ کی تشکیل کو خارج از امکان قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس مرحلہ پر تیسر ا محاذ تشکیل پا تا ہے تو ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر مختلف جماعتوں میں اختلاف پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم یادو نے اس بات کے شراکت داروں میں کوئی ہوگا۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ مجوزہ اتحاد کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے بل بوتے پر انتخابات میں مقابلہ کریں گی اور پھر عام انتخابات کے بعد یکجٹ ہوجائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کی تشکیل کے سلسلہ میں سی پی آئی ایم لیڈر پرکاش کرت اور سی پی آئی لیڈر اے بی بردھن کے ساتھ ربط میں ہے۔ ان کے درمیان اس معاملہ میں مفاہمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ تیسرے محاز کو مرکز میں بر سر اقتدار آنا چاہئے۔ ملائم سنگھ یادو نے جو تیسرا محاذ حکومت کے کاز کی قیادت اور عہدہ جلیلہ ( عہدہ وزرات عظمی) کی تمنا ظاہر کرتے رہے ہیں، کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہیں ہوں گی۔یہ دریافت کرنے پر کہ تیسرے محاذ کا وزرات عظمی امیدوار کون ہوگا، یادو نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک وزرات عظمی امیدوار کا اعلا ن کیا گیا ہے۔ وہ بظاہر بی جے پی کے نریندر مودی کا حوالہ دے رہے تھے۔ ا نھوں نے دعوی کیا کہ تیسرے محاذ کا امیدوار ہی ملک کا آئندہ وزیر اعظم ہوگا۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری پر کاش کرت نے حال ہی میں ملائم سنگھ یادو کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں قائدین نے داغدار عوامی نمائندوں پر آر ڈیننس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سی پی آئی ایم ذرائع نے بتا یا کہ اس میٹنگ کا مقصد سیکولرزم کی برقراری کے لیے ایک قومی کنونشن کے انعقاد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔یہ کنونشن 30اکتوبر کو دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتا یا کہ کنونشن میں بایاں محاذ کی جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو اکھٹا کیا جائے گا تاکہ فرقہ پرستی کی لعنت سے نمٹنے با لخصوص اتر پردیش کے مظفر نگر اور ملک دیگر علاقوں میں اس لعنت سے نمٹنے ایک مشترکہ لائحہ عمل کو قطعیت دینا ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل سیکو لر اتحاد کی تشکیل کی مساعی
سی پی آئی ایم ، عا م انتخابات سے قبل غیر کانگریسی سیکولر طاقتوں کا اتحاد قائم کرنے کی خاطر سماج وادی پارٹی، جنتادل یو، جنتادل ایس، بی جے ڈی اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلا قدم فرقہ پرستی کے خلاف ایک کنونشن میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے جو یہاں جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا۔ سینئر سی پی آئی ایم قائد سیتا رام یچوری نے یہاں ایک پریس کانفرنس کو بتا یا کہ غیر کانگریسی سیکو لر جماعتوں جیسے سماج وادی پارٹی، جنتا دل یو، جنتا دل ایس، اور بی جے ڈی کے ساتھ با ت چیت کی جارہی ہے تاکہ ہمارے سیکولر و جمہور ی ملک کو فرقہ پرستی سے لاحق خطرات سے بچا یا جاسکے۔ اس سوال پر کی آیا یہ گروپ تیسرے محاذ کی بنیاد ڈالے گا۔انھوں نے کہا کہ اس کا انحصار انتخابی نتائج پر ہے۔ ہم کنونشن کی کامیابی کے لیے کام کر رہے ہیں اور فی الحال یہی ہمار ا مقصد ہے۔ یچوری ، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت اور دیگر پارٹی قائدین حالیہ عرصہ میں سماج وادی پارٹی سر براہ ملائم سنگھ یادو اور جنتا دل یو سر براہ شرد یادو کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ 30اکتوبر کو مقرر کنونشن میں بائیں باز و کی دیگر جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

Mulayam Singh rules out prospects of third front ahead of LS polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں