امیٹھی میں زرعی مرکز کا قیام - یو پی کے کسانوں کے بہتر مستقبل کی طمانیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

امیٹھی میں زرعی مرکز کا قیام - یو پی کے کسانوں کے بہتر مستقبل کی طمانیت

rahul gandhi amethi
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ایم پی نے آج کہا کہ وہ امیٹی میں ایک ایسے زرعی مرکز کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو کسانوں اور اتر پردیش کی ترقی کے امکانات کو مثبت جہت دے سکتا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں کسانوں کی خرات حالت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "مجھے مزہ آجائے گا اگر امیٹھی ، زرعی مرکز بن گیا"راہول گاندھی یہاں انڈو۔ گلف فر ٹیلائزرس کے کیمپس مین پہلے میگا فوڈ پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پار ک اس علاقہ کے کسانوں کے مستقبل میں مثبت تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ "جس طرح ہندوستان ایر ونا ٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) کے سبب بنگلور کو ترقی ملی ہے۔ یہ میگا فوڈ پارک اتر پردیش میں کسانوں کے کامیابی کے امکانات میں مثبت تبدیلی لائے گا"کانگریس کے نوجوان رہنما راہول گاندگی نے عوام سے آلو کی قیمت کے بارے میں تک پوچھا ۔ یہاں کسان آلو بحساب 6روپے تا10روپے فی کیلو فروخت کرر ہے ہیں جبکہ آلو چیس، 400روپے فی کیلو کے حساب سے بیچی جارہی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ آم ، آنولہ ، آلو اور دیگر ترکاریوں اور میوہ جات کی پراسیسنگ، میگا فوڈ پارک میں ہوگی۔"امیٹھی کے عوام میرا خاندان ہیں اور اب کمار ا مبگلم بر لاجو یہ میگا فوڈ پارک قائم کرنے والے ، میرے خاندان سے وابستہ ہوگئے ہیں"۔راہول گاندھی نے کہا کہ پراسیس کردہ اشیاد کی بر آمدات کے لیے فرصت گنج کو ایک بین الا قوامی طیران گا کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ( امیٹھی) کے لئے ایک اور ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بند کردہ ہندوستان پیرس مل کو دوبار ہ کھولا جائے گا اور اس طرح 10ہزار افراد کو روز گار ملے گا۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مملکتی وزیر زراعت و فوڈ پراسیسنگ چرن داس مہنت اور آدتیہ برلا گروپ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نائب صدر کانگریس نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اتر پردیش ، پر اسیس کردہ غذائی اشیا ک بر آمدات میں اولین ریاستوں میں سے ہوگا۔ اس طرح ملک کا سارا تناظر ہی بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بھی ان کے مکانات سے پراسیسنگ یونٹس کو فروخت کی جانے والی ان کی اشیا پر فوائد ملنے چائیں۔ ہم اور برلاس ، امیٹھی کے عوام کی تائید سے ، راجیو جی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ مہنت نے اپنی تقریر میں کہا اس میگا فوڈ پارک کا افتتاح کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے فرزند راہول گاندھی نے اپنے والد کی خواب کی تعبیر دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خوابوں کی تکمیل کے لئے اتر پردیش میں ایسے تقریبا10میگا فوڈ پارکس کی ضرورت ہے۔آدتیہ برلا گروپ کے صدر نشین کمار ا منگلم برلا نے کہا کہ عرصہ دراز ہی سے نہرو گاندھی خاندان سے ان کے بڑے قریبی تعلقات رہے ہیں اور راہول گاندھی نے آج شکتی مان میگا فوڈ پارک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ 25برس پہلے راجیو گاندھی نے انڈو۔ گلف فرٹیلائزرس کا افتتاح کیا تھا اور اب ان کے فرزند نے میگا پارک کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ برلا نے اعلان کیا کہ ان کی کمیٹی یہاں فوڈ پراسیسنگ کے 40یونٹس قا ئم کرنے ابتداء مرحلوں میں 200کروڑ روپے مشغول کرے گی۔ ان یونٹوں سے 40ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا اور 25ہزار افراد کو با لواسطہ روز گار فراہم ہوگا۔ یہ فوڈ پارک ، یوپی کے لئے ایک سنگ میل ہوگا۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے یہاں انڈو گلف فرٹیلائزرس یونٹ کے فرٹیلائزرپلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

Rahul Gandhi hopes to make Amethi 'agricultural hub'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں