مذہبی انتہا پسندی کی ترویج - چینی صوبہ سنکیانگ میں 150 سے زائد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

مذہبی انتہا پسندی کی ترویج - چینی صوبہ سنکیانگ میں 150 سے زائد گرفتار

چین کے سرکاری میڈیا نے کہاکہ ملک کے مغربی صوبہ سنکیانگ میں 150سے زائدافرادکو انٹرنیٹ پر مذہبی کی ترویج کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔چینی اخبار سنکیانگ ڈیلی کے مطابق ان افرادکورواں برس جون کے آخرسے اگست کے دوران گرفتارکیاگیا۔بیجنگ میں ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں چین کے مغربی سرحدی علاقہ میں سکیوریٹی کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں ۔خیال کیاجاتاہے کہ رواں برس سنکیانگ میں پرتشدد جھڑپوں میں100افرادمارے جاچکے ہیں۔سنکیانگ میں چین کی مسلم اقلیت آباد ہے جوچینی حکومت پر ایک عرصہ سے ثقا فتی اور مذہبی استحصال کیاالزامات لگاتی رہی ہے۔چین ان الزامات سے انکار کرتا ہے اور اس نے کہا کہ اوغر آبادی کو آزادیاں دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ چین کے صدرژی جن پنگ نے ملک میں علحدگی پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کااعلان کیاتھاتاہم حقوق انسانی کیلئے کام کرنے والے گروپ چینی حکومت پردہشت گردی کے خطرہ کو بڑھا چڑھاکربیان کرنے اور سخت سکیوریٹی پالیسی اپنانے کاالزام لگاتے ہیں۔

Chinese police makes arrests in crackdown on 'online jihad'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں