محکمہ موسمیات کے انچارچ ڈائرکٹر سدھاکر نے آج جاری کردہ ایک بلیٹن میں پیش قیاسی کی ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے سبب آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی مقامات اور رائلسیما میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوگی۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آئندہ دو دن کے دوران شہر کے چند علاقوں میں بارش یا بوندا باندی ہوگی۔
آج دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں زبردست بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے سے گاڑی رانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض مقامات پر سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ دوپہر کے بعد اچانک بارش کا سلسلہ شروع ہو جانے کے سبب دفاتر اور تعلیمی اداروں سے واپس ہونے والوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اچانک بارش کی وجہ سے دونوں شہروں کے کئی مقامات پر برقی سربراہی بھی مسدود ہو گئی تھی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خصوصی ٹیموں نے کئی مقامات پر پانی کی نکاسی کے انتظام کیے۔
heavy rain in hyderabad - cyclone to reach coastal Andhra in next 48-72 hours
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں