سعودی عرب - غیر قانونی طور پر رہنے والوں کیلئے مہلت میں توسیع نہیں کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

سعودی عرب - غیر قانونی طور پر رہنے والوں کیلئے مہلت میں توسیع نہیں کرے گا

سعودی عرب کے حکام، ملک مین غیر قانونی طور پررہنے والوں کو 4نومبر تک اپنے کاغذات کو باقاعدہ بنانے دی گئی مہلت میں کوئی توسیع نہیں کریں گے۔ یہ بات کیرلا کے وزیر نے بتائی۔ سعودی عرب نطاقات یا سعودیا نے کی پالیسی نافذ کر رہا ہے جس کی وجہ سے تمام سعودی کمپنیوں کو سعودی شہریوں کے لئے 10فیصد روزگار محفوظ رکھنا لازمی ہے۔ آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے نقل مقام کرنے والوں کے ریاستی وزیر کے سی جوزف نے کہا یہ معلومات ہمیں ملک میں ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں سے ملی ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مہلت میں دو بار توسیع کی جاچکی ہے لہذا اب اس میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ انہوں نے اطلاع دی کہ وہ اب تک نامناسب دستاویزات کے ساتھ وہاں مقیم رہنا چاہتے ہیں انہیں سزا کے طور پر جیل جانا ہوگا یا پھر جرمانہ کے ساتھ ملک سے باہر کردیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 10لاکھ کیرلا شہریوں کے منجملہ صرف 10,000لوگوں نے اپنی واپسی یا کاغذات کو باقاعدہ رجسٹر کروائے ہیں۔ ہم نے جدہ ، ریاض اور دمام میں تین دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی نگرانی نور کا کمیٹی کرے گی اور ان تمام افراد کو جو واپسی کے لئے تعاون درکار ہے ان کی مدد کی جائے گی۔ جوزف نے مزید کہا کہ نورکا کمیٹی کیرلا کا پیانل ہے جو نقل مقام کرنے والے ہندوستانیوں کے مفادات کی دیکھ بھال کیرلا کی تنظیم کے ساتھ کر رہا ہے۔ دولت سے مال مال ملک اس سال کے اوئل سے نئے لیبر قوانین نافذ کرنے کے عمل میں مصروف ہے اور حکومت ہند کی جانب سے ڈالے گئے دباؤ کے باعث کاغذات کی تجدید یا رجسٹریشن کسی جرمانہ کے بغیر واپسی کے لئے مزید وقت دیا ہے۔ خاصی تعداد میں لوگوں نے اپنے کا غذات کی تجدید کروائی ہے اور انہیں نئے روزگار ہمارے اپنے لوگوں کی جانب سے دئے گئے ہیں جن کے برنس وہاں ہیں۔ واپس ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم اسی وقت ہوگا جب مہلت ختم ہوجائے گی۔

Saudi officials: No leniency for illegal workers after Nov. 3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں