Turkey opens first underwater rail link between two continents
ترکی نے دو بر اعظموں ایشیا اور یوروپ کو جوڑنے والا دنیا کا پہلا زیر سمندری سرنگی ( ٹیوب) ریل رابطہ قائم کرکے سال پرانے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔ یہ سرنگ مانع زلزلہ بھی ہے۔ وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کل اس کے افتتاح کے موقع پر کہا ، میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ ریل رابطہ ہمارے ملک، استنبول اورپوری انسانیت کیلئے سود مند ثابت ہو۔ مسٹر اردگان پہلے بھی ایسے اہم منصوبے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادر کرتے رہے ہیں۔ آبنائے باسفورس سے یہ ریلوے سرنگ بحر اسود کو بحر مرمرہ سے جوڑتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے گہری سرنگ ہے۔ اس کی تعمیر کا کام چار سال میں پورا کیا جانا تھا لیکن کچھ اہم آثار کی بازیافت کی وجہ سے ان میں تاخیر ہوتی گئی۔ ترکی کے افسران نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سرنگی ریل سے یومیہ لاکھوں افراد سفر کریں گے جس سے استنبول کو ٹریفک جام سے کچھ حد تک نجات مل جائے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ سمندر کے اندر ٹیوب جیسی چیز کو سرنگ کی شکل دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر بنالی یلدرم نے اس ریل لنک کے زلزلے کی زد میں آنے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ سرنگ شدت والے زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنے کا متحمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ استنبول میں سب سے محفوظ جگہ ہے۔ یہ زلزلہ والا علاقہ ہے۔ سرنگ کے ٹیوب کو لچکدار جوڑوں سے مربوط کیا گیا ہے تاکہ وہ زبر دست جھٹکوں کو برداشت کرسکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں