مہاراشٹرا اور بہار میں نکسلائٹس حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

مہاراشٹرا اور بہار میں نکسلائٹس حملے

ماوسٹوں کی جانب سے مہاراشٹرا اور بہار میں کیے گئے دو علیحدہ حملوں میں 3پولیس کمانڈوز کے بشمول 10افراد ہلاک ہوگئے۔ چھتیس گڑھ سے متصل مہار اشٹرا کی سر حد پر گڈچرولی کے جنگلاتی علاقہ میں ماوسٹوں نے زمینی سرنگ دھماکہ کیا، جس میں C-60کمانڈو فورس کے تین کمانڈوز ہلاک ہوگئے ۔ مقامی پولیس کنٹرول روم کے ذرائع نے بیا یا کہ گذشتہ کئی ماہ کے دوران اس علاقہ میں یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ اس اطلاع پر کہ علاقہ میں ماوسٹ چھپے ہوئے ہیں، انسداد نکسلائٹس کمانڈو فورس کے جوانوں نے دھنورا تعلقہ کے گیرا پارٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں بڈاز اریا جنگلاتی علاقہ میں ان کی تلاشی شروع کی۔ کل رات دیر گئے اس تلاشی مہم کے دوران نکسلائٹس نے سرنگ دھماکہ کردیا۔ مقامی ذرائع نے بتا یا کہ دھماکہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی عمل میں آیا۔ سینئر پولیس عہدیدار اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بتا یا کہ نعشوں کو گڈو چرولی لایا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاریہ سال مختلف آپریشنس کے دوران زائد از 23نکسلائٹس کو ختم کرنے کے بعد گذشتہ چند ماہ کے دوران یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ بہار کے نکسلائٹس غلبہ والے ضلع اورنگ آباد میں ماوسٹون نے ایک موٹر وہیکل کو دھماکہ سے اڑا دیا، جس کے باعث اس میں سوار تمام 7افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں ضلع پریشد رکن اوشا دیوی کے شوہر سشیل پانڈے بھی شامل تھے۔ ڈی جی پی ابھئے آنند نے بتا یا کہ نکسلائٹس نے وہیکل کو اس وقت نشانہ بنایا جب یہ سشیل پانڈے کے آبائی مکان اسائی گاؤں جا رہی تھی۔ ایس پی دلجیت سنگھ اور دیگر اعلی پولیس عہدیدارزائد فورس کے ساتھ حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اور تلاشی مہم شروع کردی۔

naxalites attacks in maharashtra and bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں