مظفر نگر فساد متاثرین کے مذہب کی نشاندہی - سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

مظفر نگر فساد متاثرین کے مذہب کی نشاندہی - سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی

سپریم کورٹ نے مظفر نگر فسادات کے متاثرین کو مذہب کے ذریعہ نشاندہی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت اتر پردیش نے دو رپورٹس پیش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ افراد کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ چیف جسٹس پی ستا سیوم، جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی اور جسٹس رنجن گو گوئی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ موت ، موت ہے اور مذہبی شناخت سے متاثرین کی نشاندہی سے ہمیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔ چیف جسٹس ستا سیوم نے کہا کہ ہم آپ کی رپورٹ سے خوش نہیں ہیں۔ حکومت اتر پردیش نے کہا کہ مظفر نگر اور اتر پردیش کے دیگر متصل اضلاع میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات میں 46مسلمانوں اور 16ہندواپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ حکومت اتر پردیش نے عدالت کو یہ بھی بتا یا کہ ہندو فرقہ سے تعلق رکھنے والے 11افراد اور مسلم فرقہ سے تعلق رکھنے والے 57افراد زخمی ہوئے۔ 615ہندوؤں اور 261مسلمانوں کو 128درج کیسوں میں ملزم بنا یا گیا ہے۔

Muzaffarnagar riot: SC anguished over UP govt identifying victims by religion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں