مولانا مفتی جاوید حسینی جمیعۃ علماء ہند بیڑ کے دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

مولانا مفتی جاوید حسینی جمیعۃ علماء ہند بیڑ کے دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب

mufti javed hussaini
مولانا مفتی جاوید حسینی جمیعۃ علماء ہند بیڑ کے دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب
حضرت مولانا مفتی جاوید حسینی مدظلہ ،جمیعۃ علماء ہند بیڑ کے دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب
مولاناسید صابرعلی رشیدی مدظلہ جنرل سکریٹری، سید نوید الزماں نائب صدر، سید سلیم نائب صدرمنتخب

مسجد ابوبکر دارالعلوم بیڑ میں نشست میں جس کی صدارت حافظ ندیم صاحب صدیقی جمیعۃ علماء ضلع بیڑ کا انتخاب عمل میں آیا۔پروگرام کا آغاز قاری سعد صاحب منجلے گاؤں کی تلاوت سے ہوا۔نعت رسول ﷺ مولانا عقیل قاسمی مدظلہ نے پیش کی۔مولانا سید صابر علی رشیدی مدظلہ نے ضلع بیڑ کی سابقہ کار گزاری پیش کی ۔اس کے بعد مفتی محمد عارف صاحب مدظلہ نے جمیعۃ علماء کے شاندار ماضی و عصرِ حاضر میں عزائم پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔
نیز صدر جمیعۃ علماء مہاراشٹر نے جمیعۃ علماء کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ جمیعۃ کو مضبوط و مستحکم بناتے ہوئے مذہب و ملت کی حفاظت کی جانب خصوصی توجہ مبذول کرائی۔
صدر صاحب کے خطاب سے متصل انتخاب کا آغاز ہوا۔جس میں حضرت مولانا مفتی جاوید صاحب حسینی مدظلہ (صدر مدرس ،دارالعلوم بیڑ) کو دوبارہ جمیعۃ علماء ضلع بیڑ کا صدر باتفاقِ رائے منتخب کیا گیا۔اسی طرح حسبِ سابق مولنا سید صابر علی رشیدی نیکنور جنرل سکریٹری کے عہدہ پر باتفاق رائے طئے پائے۔
اسی طرح شہر بیڑ جمیعۃ علماء کے سابقہ صدر مولانا عقیل احمد قاسمی باتفاق رائے دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔شہر جنرل سکریٹری کے عہد ہ کے لئے مفتی عبداللہ قاسمی باتفاق رائے طئے پائے۔اسی طرح مابقیہ عہدے ذمہ داران کو تفویض کئے گئے۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء اور ہمدردانِ قوم و ملت نے ضلع بھر سے شرکت کی جن میں خصوصی طورپر جمیعۃ علما ء مومن آبادحضرت مولانا رمضان صاحب اشاعتی ناظم دارالیتامیٰ پِپلہ، قاری سعد صاحب منجلے گاؤں، حافظ الیاس صاحب مومن آباد، مفتی شفیق صاحب آشٹی۔ مولانا نصیر صاحب مومن آباد۔ مولانا مزمل قاسمی کیج۔ وحافظ شبیر صاحب کیج دارالعلوم بیڑ و مظاہر العلوم بیڑ کے اساتذہ کے علاوہ بہت سے علماء نے شرکت کی۔
اسی طرح سیاسی سماجی احباب میں سابقہ رکن اسمبلی سراج دیشمکھ صاحب و سید سیلم صاحب سابقہ رکن اسمبلی۔ سید نوید الزماں۔قمر الدین صاحب۔ سلیم جہانگیر صاحب حاجی نسیم رکن بلدیہ ۔عبدالصمد صاحب نیشنل اسکول ۔قمر الایمان صاحب۔مولانا قاضی ظفر احب نے کلماتِ تشکر اداکئے۔اور صدر محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔
ضلع کمیٹی ذیل کے مطابق ہے:حضرت مولانا شیخ جاوید حسینی صاحب(جانشین حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب ملّیؒ )، جنرل سکریٹری: مولانا سید صابر علی رشیدیؔ ، نائب صدر سید سلیم سید علی(سابق رکن اسمبلی)،نائب صدر: نوید الزماں فخر الزماں، سید جمیل حاجی سید محبوب صاحب پرلی(نائب صدر)، حاجی نسیم صاحب رفیع الدین(نائب صدر )، مولانا نصیر صاحب مومن آباد(نائب صدر)، سکریٹری :مولانا مفتی محمد عارف صاحب اشرفی مدظلہ، سکریٹری : مولانا عبدالباقی حسامی، سکریٹری:سہل بن عامر باحنتوش، سکریٹری:قمر علی خان عبدالواحد ، سکریٹری:قاضی مخدوم نیز صدر شعبۂ نشر و اشاعت: محمد رئیس خان ناصر خان
اراکین :حضرت مولانارمضان صاحب اشاعتی مدظلہ، حضرت مولاناحافظ شبیر صاحب، مولانا شیخ نعیم صاحب اشاعتی، مولانا اکبر صاحب، مولانا شکیل صاحب، مولانا مزمل صاحب، حافظ شبیر صاحب، مولانا عمران صاحب ، مولانا مکرم ، مولانا تیمور صاحب، حضرت مولانا مفتی شفیق صاحب، حافظ محمد ہارون، مولانا عبدالعظیم، حافظ عادل صاحب، حافظ اظہرصاحب، حافظ معین صاحب، حاجی محسن خان صاحب، حاجی عبدالمتین فاروقی صاحب، برکت خان صاحب، سید عبدالحسین صاحب، شیخ سجاد علی صاحب، جاوید بھیاقریشی،شیخ طیب صاحب ،سید شاکر صاحب(RTO)، سید شاکرسید رشید ، حافظ نہال احمد بیگ ،حافظ محمد انیس خان(گیورائی)اس ضمن میں بیڑ شہر کمیٹی ذیل کے مطابق ہے: صدر: مولانا عقیل قاسمی ، نائب صدر: قمر الایمان خان یوسف زئی ، نائب صدر قاضی محمد ظفر، نائب صدر مولانا مرزا سلیم بیگ ، نائب صدر خورشید عالم، نائب صدر قمر الدین ،جنرل سکریٹری مفتی محمد عبداللہ قاسمی، سکریٹری: ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ،سکریٹری سلیم جہانگیر، سکریٹری حافظ نظیر ، عبدالصمدفضل اللہ صاحب، سکریٹری مولانا صفدر محمدی ، خازن: عبدالخالق حاجی عبدالغفارصاحب، اراکین: مولانا فرمان قاسمی، مولانا مختار، امجد خان، امتیاز خان، جاوید پاشاہ ، سراج خان آرزوؔ ، حاجی عبدالرشید کونسلر، محمدمسیح الدین کونسلر، جاوید میاں قریشی، محمدرفیق عبدالواحد قریشی، محمد رفیق حاجی ابراہیم قریشی، مومن انیس الدین ، شعیب خان سر، مولانا شکیل قاسمی، مولانا عبدالعلیم قاسمی، شیخ عبدالمجیب کونسلر، ڈونگرے معین الدین عبدالوہاب، عبد المجیب حاجی عبدالصمد، غلام ثاقب، انور پاشاہ سید احمد، جنید خان حمید خان، مولانا عبدالستار شیخ بشیر، حافظ عبدالغنی امین الدین ۔یہ اطلاع ایک اعلامئے کے ذریعہ شعبۂ نشر و اشاعت جمیۃعلماء ہند کے صدر محمد رئیس خان ناصر خان نے جاری کی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں