کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام - 4 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام - 4 عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں دراندازی کے واقعہ پر بیان دیتے ہوئے سیکوریٹی فورسس نے مزید 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے دعوی کیا ہے۔ ہندوستانی فوجی سر براہ جنرل بکرم سنگھ کے مطابق تقریبا12دن قبل پاکستانی سرحد عبور کرکے 30تا40عسکریت پسند کیرن سیکٹر میں داخل ہوئے جہاں سیکو ریٹی فورسس کے ساتھ جھڑپ کے بعد دو گھنٹے جنگل میں روپوش ہوگئے، وہاں سے انہیں نکالنے کی مہم شدت سے جاری ہے۔ وزرات دفاع کے ایک ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس سیکٹر میں سپاہیوں کی جاری مہم میں آج4عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اس طرح سے ہلاک دراندازوں کی تعداد 7تک پہنچ گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ خطہ قبضہ کی حفاظت پر مامور سپاہیوں نے آج صبح پوپھٹنے سے قبل تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے چندعسکریت پسندوں کو پاک مقبو ضہ کشمیر سے ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے جہاں پچھلے 30تا40عسکریت پسندروپوش ہیں۔انہیں جب سرحدی محافظین نے(پیاہنج)کیا اورپاک مقبوضہ کشمیر میں واپس جاناچاہا۔ترجمان نے مزیدکہا کہ سپاہیوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا جس میں4عکسریت پسند ہلاک ہوگئے۔اس نے کہا کہ انکاونٹرکے مقام سے ایسا اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہواہے جیسا کسی جنگ میں استعمال کیا جا تا ہے۔ترجمان نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضبط شدہ اسلحہ میں 6اے کے رائفلیں اور ان کے میگزینس شامل ہیں۔ جی او سی 15کارپس لفتنٹ جنرل گرمیت سنگھ نے حال ہی میں کہا کہ پچھلے دنوں سرحد مختلف حصوں میں 30تا 40عسکریت پسند ہندوستانی علاقہ میں گھس آئے لیکن قبل از وقت خفیہ اطلاع پر سکیوریٹی فورسس نے خط قبضہ پر ہی انہیں روک دیا۔

Army foils another J&K Keran sector infiltration bid, kills 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں