مالدیپ میں 9 نومبر کو صدارتی انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

مالدیپ میں 9 نومبر کو صدارتی انتخاب

مالدیپ کے الیکشن کمیشن نے 9نومبر کو صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر 16نومبر کو دوسرے مرحلہ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن کے صدر فواد توفیق نے پیر کی رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نمائندوں اور صدارتی امیدواروں کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدارتی امیدواروں کے نمائندوں اور حکومت کے مقرر کردہ ایک عہدیدار سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم نے ان کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے انتخابات کے لیے ممکنہ حد تک اولین تاریخ دی ہے۔ اسی دوران مالدیپ کی اصل جماعتوں نے 9نومبر کو دوبارہ صدارتی انتخابات میں حکام سے تعاون کرنے کا عہد کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک پیام میں الیکشن کمیشن کے صدر فواد توفیق نے کہا کہ 9نومبر کو انتخابات کا پہلا مرحلہ منعقد ہوگا جبکہ 16نومبر کو دوسرے مرحلہ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ مالدیپ کے دستور کے مطابق انتخابی عمل ایسے انداز می مکمل کیا جانا چاہئے کہ نئے صدر 11نومبر تک عہدہ کا جائزہ لے لیں۔ محمد نشید نے گذشتہ انتخابات میں 45فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ تاہم ان انتخابات کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں