عازمین حج کو سہولت پہنچانے مکہ اور مدینہ میں حج ٹرمینلس کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

عازمین حج کو سہولت پہنچانے مکہ اور مدینہ میں حج ٹرمینلس کی تیاری

جاریہ سال حج سیزن کے دوران امکانی ناگہانی صور تحال سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کی وزرات صحت نے مربوط ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے۔وزرات کے عہد یدار کے بموجب حج کے دوران عازمین کو فور ی طبی امداد بہم پہنچانے کیلئے زائد از100ڈاکٹرس اور تقریبا 250نیم طبی عملے پر مشتمل ٹییمں مختلف مقامات پرکام کریں گی۔وزرات صحت کے منصوبہ میں ناگہانی آفات سماوی جیسے بارش و سیلاب ،زمینی تودے کھسکنے یا ہجوم وغیرہ سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔وزرات نے عصری آلات سے لیس 180ایمبولنس اور 55منی ایمبو لنس کو تیار رکھا ہے۔یہ ایمبولنس عرفات ،مذدلفہ اورمنی میں عازمین کی سہولت کیلئے دستیاب ہونگے ۔ان کے علاوہ10منی موبائیل میڈکل دبیکلس بھی مکہ معظمہ میں رہیں گی۔مکہ معظمہ سیموصولہ اطلاع کے بمو جب خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ نے مدینہ منورہ میں مربوط حج ٹرمینل کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔اس ٹرمینل میں حج خدمات سے متعلق تمام سرکاری محکمہ جات ہونگے۔سو شیل سیکوریٹی فنڈکے ذریعہ وزارت فینانس اس ٹرمینل کے کام کو روبہ عمل لارہی ہے ۔مکہ معظمہ میں ٹرمینل کے قیام کے لیے بلیوپر نٹ پہلے ہی تیار کیا جا چکاہے ۔حج منسٹر ڈاکٹر بندرالحجار نے بتایاکہ مذکو رہ دونوں ٹرمنلس کے کاکرد ہونے پر حج امور کی ادائیگی بہت آسان ہوجائے گی ۔انہو ں نے عازمین کے لئے خصو صی خدمات کی فرا ہمی سے متعلق سعودی حکومت کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا ۔انہو ں نے بتایا کہ انکی وزرات جلد ہی اپنے ویب سائٹ پر ایک پروگرام کا آغازکرے گی جس کے ذریعہ عازمین کو مختلف زبانوں میں حج امور کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا۔وزارت کے انڈر سیکر یٹری ڈاکٹرالسبان نے بتا یا کہ وزارت آئندہ سال سے مدینہ منورہ کی طرح عرفات میں بھی آتشزدگی سے محفوظ رہنے والے خمیوں کے استعمال پر غور رہی ہے۔ حج کیادائیگی کیلئے سعودی عرب آنے والے عازمین کی تعداد کل تک 854,402تک پہنچ گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں