بحرین میں بچوں کیلئے انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

بحرین میں بچوں کیلئے انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز

بحرین نے حالیہ تحقیقات جس میں اس بات کا پتہ چلا تھا کہ خلیجی ملک میں سائبر سیکیوریٹی بیداری کمتر ہے جبکہ حکومت نے انٹرنیٹ پر بچوں اور کمسن افراد کے لیے زیادہ محفوظ بنانے ملک گیر مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مواصلاتی ریگو لیٹری اتھا ریٹی کے صدر نشین ڈاکٹر محمد العامرنے بتایاکہااگرچیکہ ہم باورنہیں کرتے ہیں کہ سائبر جرائم بحرین کے لیے کوئی بڑا مسئلہ ہے تاہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایسے بھی گروپس موجود ہیں جنہیں دیگر کے مقابل زیادہ خطرہ لاحق ہے لہذا ہم امکانی استعمال بیجا کے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدام کے خواہاں ہیں۔ مہم کا مقصد عوام اور دیگر دیکھ بھال کرنے والے افراد کو اس بات سے واقف کروانا ہے کہ وہ کس طرح سے نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے بہترین مواد حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس کے امکانی خطرات میں کمی کرسکتے ہیں۔ عامر نے بتا یا کہ ہماری مہم میں متعدد ذرائع سے استفادہ کیا جائے گا جن میں اخبارات ، بیرونی بل بورڈس ( اشتہاری تختے) اور خود انٹرنیٹ بھی شامل ہیں تاکہ ممکنہ حد تک ناظرین سے ربط پیدا کیا جاسکے۔ انٹرنیٹ تحفظ پر موجودہ جائزوں کے نتیجے میں مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اس بات کی بھی سفارش کی گئی تھی کہ ایک قومی بیداری مہم کو رو بعمل لایا جائے۔ ماضی میں ٹی آر اے نے بعنوان "اسٹیٹ آف دی نیشن ریویو آف انٹر نیٹ سیفٹی "کا قومی جائزہ جاری کیا تھا جس میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بحرین میں انٹر نیٹ سیکوریٹی شعور بیداری عمومی اعتبار سے کمتر ہے۔ سروے سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ 14تا18سال کے بچوں کو سائبر جرائم کا شکار بننے کا شدید خطرہ لاحق ہے تاہم بیشتر نوجوان امکانی خطرات کے خلاف مثبت اقدام کرتے ہیں۔ سرکاری اسکول کے بچے با لخصوص لڑکیوں کے لیے خانگی اسکولی ہم منصبوں سے زیادہ خطرہ پایا گیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں