حجاج کرام وقت مقررہ پر روانہ ہو جائیں - سعودی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

حجاج کرام وقت مقررہ پر روانہ ہو جائیں - سعودی حکومت

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بیرون ملک سے آنے والے تمام حجاج کرام وقت مقررہ پر مملکت سے روانہ ہوجائیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے تمام فضائی، بری اور بحری چوکیوں پر اضافی عملہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ حجاج کی واپسی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور تمام مراحل بخیر و خوبی ادا ہوسکیں۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے تمام حجاج کرام سے کہا گیا ہے کہ حج ویزے پر آکر مملکت میں قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اس لئے ہر حاجی اس بات کا خیال رکھے کہ واپسی میں کسی صورت تاخیر نہ ہو، تاخیر کی صورت میں ان کا قیام غیر قانونی شمار ہوگا۔ اس دوران وزیر اطلاعات و تہذیبی امور عبد العزیز کھوجہ نے کہا کہ سعودی حکومت کو ضیوف الرحمن کی خدمت کرتے فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مناسک حج کی اطلاعات فراہم کرنے کے لیے آئے بیرونی صحافیوں سے حکومت ، آئندہ حج کے لئے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Pilgrims shall leave to on time - Saudi Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں