سعودی لڑکی ریحام - 6 براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

سعودی لڑکی ریحام - 6 براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز

Saudi girl Reham
غیر معمولی عزم اور صلاحتیوں کی حامل سعودی کوہ پیما لڑکی کو سعودی حکومت کی طرف سے اعزازات اور انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس کی صلاحتیوں کو مزید نکھارنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ریحام نامی سعودی لڑکی جو اب تک 6بر اعظموں کی بلند ترین چوٹی سرکر چکی ہیں جبکہ 7ویں برا عظم کی بلند ترین چوٹی سر کرکے ایک ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ٹیکنیکل کمیٹی سعودی فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر خالد السلیمان کا کہنا ہے کہ شہزدہ نواف بن فیصل جو کہ نو جوانوں کے امور کے نگران بھی ہیں نے حکم دیا ہے کہ ریحام کو اس کی غیر معمولی کامیابی کے شایان شان انعام سے نوازا جائے۔ اس سلسلے میں ریحام اور اس کے ارکان خاندان کو اگلے ہفتہ ریاض میں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ ریحام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے جاسکیں۔ ریحام کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کوئی شخص جب ایک فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ اس کے لیے ممکن ہوجاتا ہے، میری بیٹی کیلئے آگے بڑھنے کی حد آسمان ہے اس لیے وہ ساتویں بر اعظم کی بلند ترین چوٹی کو بھی سرکرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Saudi girl Reham climbed the highest six summits in six continents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں