تمل ناڈو - مستحق لڑکیوں کی شادی کے لیے مالی تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-25

تمل ناڈو - مستحق لڑکیوں کی شادی کے لیے مالی تعاون

تمل ناڈو - مستحق لڑکیوں کی شادی کے لیے مالی تعاون
چنئی کے 7 زون میں رہنے والے مستحقین کے لیے درخواست نامے کل سے آن لائن درج کرنے کی سہولت دستیاب

تمل ناڈو حکومت کی موولور ۔ر ماامرتھم، منصوبہ جس میں دسویں جماعت پاس غریب لڑکیوں کو شادی کے لیے مالی تعاون کے طورپر 4 گرام سونا اور 25ہزار روپئے کا نقد چیک اور ڈگری یافتہ لڑکیوں کے لیے مالی تعاون کے طور پر 4گرام سونا اور50ہزار روپئے کا نقد چیک دیا جاتا ہے۔ اس منصوبے کی بہ آسانی دستیابی کے لیے چنئی کارپوریشن میں منعقد کئے گئے ایک تقریب میں وزیر برائے سماجی بہبود اور چنئی کارپوریشن میئر سیدائی درائی سوامی اور کمشنر وکرم کپور نے چنئی کارپوریشن ، رپن بلڈنگ کے احاطے میں ویب سائٹ کا استعمال کرکے مذکورہ منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے آن لائن اندراج کی سہولت کا افتتاح کیا۔ واضح سے رہے کہ اس سے قبل مذکورہ مستحقین کو اپنے عرضیاں اپنے علاقے کے ریجنل دفاتر میں جمع کرتے آرہے تھے۔ لیکن ریجنل آفس میں جمع کئے جانے والے درخواست نامے پر کارروائی کرنے اور مستحقین کو وقت پر مالی تعاون دینے میں تاخیر ہونے کے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ منصوبہ کو آن لائن اندراج کر کے مستحقین کو وقت پر مالی تعاون حاصل کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے، اس کے علاوہ چنئی کارپوریشن کے ویب سائٹ میں بھی www.chennaicorporation.gov.in درخواست نامے اندراج کرکے اکنالجمینٹ سلپ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سہولت کی دستیابی کی وجہ سے مالی تعاون حاصل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی ،اس کے علاوہ اس منصوبہ کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ کار پوریشن ذرائع کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ کے استعمال سے درخواست نامے جمع کرنے کے تعلق سے عوام میں بیداری پیداکرنے کے لیے چنئی شہر کے ریجنل دفاتر میں تشہیری بورڈ آویزاں کئے جائیں گے۔ آن لائن اندراج سہولت کا استعمال کرکے مستحقین صرف اپنے دستاویزات کو پہنچانے کے لیے ریجنل دفاتر جانا پڑے گا۔ لیکن مالی تعاون حاصل کرنے کے لیے بذریعہ آن لائن ہی اندراج کرنے کی سہولت کی گئی ہے۔ چنئی کارپوریشن کے زیر انتظامیہ چلنے والے مندرجہ ذیل 7علاقوں کے۔ 1۔تنڈیا رپیٹ ، 2۔رایا پورم، 3۔ترو وی کا نگر4۔انا نگر،5۔تینام پیٹ،6۔کو ڈم پاکم ،7۔اڈیار مستحقین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس تقریب میں نائب میئر بینجامین، نائب کمشنر ( صحت) آنند اور متعلقہ محکمہ کے افسران موجود رہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں