ستیہ میو جیتے کے لیے عامر خان کو امریکی ایبراڈ میڈیا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

ستیہ میو جیتے کے لیے عامر خان کو امریکی ایبراڈ میڈیا ایوارڈ

America Abroad Media honor Aamir Khan
اداکار عامر خان کو ان کے مقبول ٹی وی پروگرام "ستیہ میو جیتے" کے ذریعہ ملک کو درپیش سماجی مسائل پر مباحث کی تحریک دینے کی کامیاب کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے باوقار امریکی ایوارڈ [America Abroad Media Award] سے نوازا گیا ہے۔ 47 بالی ووڈ اداکار کو یہاں ایک تقریب میں ممتاز آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی ڈائرکٹر کیتھرائن بجلو [Kathryn Bigelow] کے ساتھ ابتدائی امریکی ایبراڈ میڈیا ایوارڈ عطا کیا گیا۔ اس تقریب میں شہر کی اہم شخصیات کے علاوہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور پینٹگان کے عہدیداروں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔
عامر خان نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہم نے جو کام اپنے وطن میں شروع کیا تھا ، اسے بیرون ممالک کے عوام بھی پسند کریں گے اور اس میں دلچسپی لیں گے۔

عامر خان امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب
Aamir Khan honoured with the Inaugural America Abroad Media Award for his TV show Satyamev Jayate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں