چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے وقت درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے وقت درکار

وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ سرحدوں پرامن کی برقراری کیلئے ہندوستان اور چین کی قیادت کا عہدترقی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی تنازعہ کوئی آسان مسئلہ نہیں ہے جس سے نمٹاجا سکتا ہے اور اس کی یکسوئی کیلئے وقت لگے گا۔منموہن سنگھ تین روزہ دورہ پرآج بیجنگ پہونچے ۔انہوں نے چنئی میڈیاکو ایک تحریری انٹرویودینے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ احساس اورپیچیدہ ہے۔ہم نے سرحدی تنازعہ کے سیاسی حل کی تلاش کیلئے خصوصی نمائندوں کا میکانزم اختیارکیاہے۔ دونوں ملک توقع ہے کہ حقیقی خط قبضہ پر چینی دراندازی کو روکنے کیلئے ایک دفاعی سمجھوتہ پردستخط کریں گے۔وہ روس میں صدر پوٹن سے باہمی اورعلاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد چین روانہ ہوئے۔انہوں نے چین کے سرکاری میڈیا کو دےئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدکاسوال پیچیدہ اورحساس ہے۔ہم نے اس کے سیاسی حل کی تلاش کے لئے خصوصی نمائندگان میکانزم قائم کیا ہے۔ان نمائندوں نے کافی محنت کی اورسرحدی مسئلہ کے حل کے لئے اصولوں کی رہنمائی کرتے ہوئے سیاسی اتفاق رائے پر پہنچے۔خصوصی نمائندوں کی جانب سے اب تک کئے گئے کام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی بات چیت میں سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کے لئے فریم ورک کی تیاری شامل ہے۔میں نے دونوں جانب کے نمائندوں کے کام کی تائید کی ہے یہ کوئی آسان مسئلہ نہیں ہے اسے حل کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ہندوستان اور چین دونوں کی حکومتیں سرحد پرامن واستحکام قائم رکھنے کا عہد رکھتی ہیں۔ہمارے باہمی تعلقات میں مزیدبہتری اور فروغ کے لئے یہ ایک اہم بنیاد اوراضمانت ہے۔اس مسئلہ پر دونوں ممالک کی قیادتیں متفق ہیں۔سرحدات پرامن کی برقراری پر زور دیتے ہوئے سنگھ نے کہا ہم اپنے اختلافات کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں دسعت کی راہ میں حائل ہونے نہیں دیں گے۔

Border issue with China will take time to resolve: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں