دراندازی کی کوششوں میں حافظ سعید کے ملوث ہونے کا امکان - شندے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

دراندازی کی کوششوں میں حافظ سعید کے ملوث ہونے کا امکان - شندے

مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ انٹلیجنس اطلاعات سے پتہ چلتاہے کہ ممکن ہے کہ لشکرطیبہ کا بانی حافظ سعید،جموں وکشمیر میں مداخلت کاری کو آسان بنانے خط قبضہ پر واقع علاقوں کا دورہ کررہا ہو۔شنڈے نے یہاں بارڈرسیکوریٹی فورس(بی ایس ایف)سینک سمیلن میں شرکت سے وقت فارغ کرتے ہوئے سامباٹاؤن میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ''یہ بات صحیح ہے کہ موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مداخلت کاری میں مدددینے کے لئے حافظ سعید،خط قبضہ کے علاقوں کا دورہ کررہاہوگا۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیشہ ہی ہماراہاتھ نیچے ہے۔بعض دفعہ ہمیں سمجھوتہ کرنا پڑتاہے لیکن اگروہ(پاکستان)،کوئی غیرمصالحتی موقف اختیار کرتاہے توہم،اسی انداز سے اس کے ساتھ نمٹیں گے''۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندوستان،ہمیشہ سے کہتا آرہاہے کہ کشمیر،ہندوستان کاجزولاینفک ہے۔''کسی فریق ثالث کا کوئی کام نہیں ہے۔اگر کچھ ہوناہی ہے تووہ باہمی سطح پر ہونا ہے''شنڈے نے بتایا کہ اس معاملہ کو فلیگ میلٹنگس میں اٹھایا گیا ہے۔''میں نے آج سرحدی علاقوں کا سروے کیا اور ان علاقوں کا بھی سروے کیا گیا جہاں سے حال ہی میں مداخلت کاری ہوئی تھی۔ہاں،ماضی کے مقابلہ میں زیادہ مداخلت کاری ہوئی ہے لیکن ہمارے فورسس،کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے تیار ہیں۔اہم ایساسخت کہنے پر اکتفانہیں کرسکتے۔ہم اس سلسلہ میں عملی اقدام بھی کررہے ہیں''سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کوسیکوریٹی فراہم کرنے کے تعلق سے ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سیویلنس،خوف وخطرمحسوس کرتے ہیں توان کے لئے شلٹرس قائم کرنا ریاستی حکومت کے ذمہ ہے۔پاکستان کی جانب سے حالیہ عرصہ میں سرحد پرفائرنگ میں اضافہ کی وجوہات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیرداخلہ نے کہا کہ''ہمیں علم نہیں کہ لڑائی بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کاسبب کیا ہے لیکن ہم اس مسئلہ پر غور کررہے ہیں اور اس کا سبب معلوم کریں گے،،۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی بات چیت کے لئے پرخلوص ماحول لازمی ہے۔''ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے''۔قبل ازیں شنڈے نے سامبا،اخنور،آرایس پورہ اور ہیرانگرسیکٹرس میں بین الاقوامی سرحد کا فضائی سروے کیا۔انہوں نے بی ایس ایف کے اعلی فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ سامباسیکٹرہیڈ کو ارٹرمیں سیکوریٹی میٹنگ منعقدکی۔بعد میں سینک سمیلن میں بی ایس ایف جوانوں سے خطاب کیا اور ملک کی سرحدات کی نگرانی کرنے والے سپاہیوں کے بلند حوصلگی کی داددی۔انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے مرکزی نیم فوجی فورسس کے ارکان کو،سابق فوجیوں کودی گئی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فوج کو دی جانے والی سہولتوں کی طرز پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شنڈے نے ہیرانگرپولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔اس دورہ کے موقع پر شنڈے کے ساتھ چیف منسٹر عمر عبداللہ اور سینئر عہدیدار بھی تھے۔پولیس اسٹیشن پر گذشتہ26ستمبرکو3دہشت گردوں نے2سیویلنس اور4پولیس جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔حملہ آوروں نے بعد میں سامبا میں ایک فوجی کیمپ پرہلہ بول دیاتھاجس میں3سپاہی اور ایک لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگئے تھے۔بعدمیں فوجی کمانڈوزنے ان دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

LeT founder Hafiz Saeed could be behind LoC infiltrations: Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں