پیاز کی قیمت 100 روپیے کی ریکارڈ سطح پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

پیاز کی قیمت 100 روپیے کی ریکارڈ سطح پر

Hike in onion prices
بڑے شہروں میں آج پیاز کی قیمتیں 90روپئے فی کیلو ریکار ڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد حکومت قیمتوں پر قابو پانے کیلئے اس جنس کی درآمد پر غور کر رہی ہے۔ حکومت نے مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے تاجرین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتیں مستحکم ہونے تک پیاز کی برآمدات محدود کرے گی تاہم مکمل پابندی کے امان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں آج پیاز کی قیمتیں 90روپئے کو چھوگئیں جب کی ہول سیل قیمتیں 50تا60روپئے فی کیلو سے کم رہیں۔ پیاز کی سابقہ سب سے زیادہ قیمت 2010میں 85ریکارڈ کی گئی تھی۔ قومی دارالحکومت کے علاقہ میں مد ر ڈیری کی 500آؤٹ لیٹس پر ہندوستانی رسوئی میں استعمال ہونے والی یہ قیمتی جنس 68روپئے فی کیلو گرام میں بیچی گئی۔ جب کہ ممبئی میں قیمتیں 70تا80روپئے فی کیلو گرام رہیں۔ دہلی کے بعض علاقوں میں قیمت 90روپئے فی کیلو گرام رہی۔ چندی گڑھ اور پٹنہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی دکاندار پر پیاز 80تا90روپئے فی کلو بیچ رہے ہیں۔ بعض اطلاعات میں کہا گیا کہ پٹنہ میں پیاز کی قیمت 100روپیے تک پہونچ گئی ۔ مہاراشٹرا کے بشمول پیاز پیدا کرنے والی کلیدی ریاستوں میں غیر موسمی بارش کے باعث خریف کی فصل کو ہوئے نقصان نے پیازکی دستیابی کو متاثر کردیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتا یا کہ پیاز کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں اور ہم پیاز کی بر آمد کی قیمت میں اضافہ کے زیادہ مواقع نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چکہ اقل ترین برآمد کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد برآمد میں ایک بہتر ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن قیمتیں خریف موسم سے ہوئے نقصان کے باعث اونچی سطح پر برقرارہیں۔ اس دوران دہلی کی کانگریس حکومت نے آج مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت پر ریاست میں پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے تاکہ قومی دارالحکومت میں مصنوعی قلت پیدا کی جاسکے اور بھگوا پارٹی 4دسمبر کے اسمبلی انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھا سکے۔ دہلی کے وزیر خوراک و سیول سپلائز ہارون یوسف نے چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت دانستہ طور پر ریاست میں پیاز کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے۔ بی جے پی اسمبلی انتخابات میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

Onion price surges to record high of Rs 100/kg; Government may import

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں