والمارٹ ترغیب کاروں کیساتھ وزیر اعظم ہند کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-14

والمارٹ ترغیب کاروں کیساتھ وزیر اعظم ہند کی ملاقات

وزیر اعظم کے دفتر( پی ایم او ) نے امریکی چلر فروش سرکردہ ادار والمارٹ کے ترغیب کاروں کی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات کے اظہار سے انکار کرتے ہوئے آ ر ٹی آئی قانون میں موجود دفع استشنی کا حوالہ دیا۔ ایک آ ر ٹی آئی سوال پر پی ایم او نے بتا یا کہ وزیر اعظم سے متعلق آفس نے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ جو معلومات طلب کی گئی ہیں وہ قانون کی دفعہ 8کے تحت استشنی کے دائرہ کارہ میں آتی ہیں جبکہ پی ایم او دفتر کے عہدیداروں کے سلسلہ میں آفس نے یہ بتا یا کہ جس قسم کی معلومات طلب کی گئی وہ دفتر میں موجود ریکارڈس کا حصہ نہیں ہے۔ اس دفعہ میں تقریبا 8ذیلی فقرے ہیں جن سے آر ٹی آئی کے تحت طلب کردہ معلومات کی فراہمی سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ پی ایم او نے معلومات کی فراہمی سے انکار کیلئے وجوہات کا اظہار نہیں کیا ہے جو آر ٹی آئی قانون کے تحت لازمی قرار دی گئی ہیں۔ پی ایم او سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ والمارٹ ترغیب کاروں 'مشیران 'سرکاری عہدیداروں اور نمائندوں کی تفصیلات ظاہر کریں جنہو ں نے 2008اور تادم تحریر پی ایم او میں وزیر اعظم یا سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔ سابق چیف جسٹس پنچاب و ہریانہ ہائیکورٹ مکل مدگل کی زیر صدارت ایک رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا حکومت نے جنوری میں قیام عمل میں لایا تھا۔

Walmart lobbying: PM, Sonia meet to discuss ways to resolve

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں