13/اکتوبر بیکنس فیلڈ( برطانیہ) پی۔ٹی۔آئی
لارڈ سواراج پال نے آج طوفان فائلین سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے ہندوستانی حکام کی ستائش کی اور متا ثرہ افراد کے لئے راحت اور ان کی باز آبادی کاری کیلئے 25لاکھ روپئے کے عطیہ کا اعلا ن کیا۔ ہلاکتوں کو محدود کرنے کے لئے دفاعی افواج کے بشمول ریاستی اور مرکزی حکام کی کوششیں حقیقت میں حیرت انگیر ہیں۔ میں نے ٹی وی چینلس پر فخر اور احترام کے ساتھ ان کا کام دیکھا این آر آئی صنعت کار نے یہاں ان کیا کاؤنٹی رہائش گاہ سے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ لارڈ سواراج پال نے کہا کہ وہ طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے 25لاکھ روپئے کا عطیہ بھیج رہے ہیں ۔ اڈیشہ میں کل یہ طوفان 220کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ ساحل سے ٹکرا گیا اور آج صبح کمزور پڑگیا۔ اور اب وہ شمالی سمت میں پیش قدمی کررہا ہے۔ اور شام تک اس طوفان کا زور ٹوٹ جائے گا۔Lord Swraj Paul praises handling of cyclone, to contribute Rs 25 lakh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں