اترپردیش کے محکمہ زراعت میں 700 کروڑ روپے کا گھپلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

اترپردیش کے محکمہ زراعت میں 700 کروڑ روپے کا گھپلہ

اتر پردیش کے محکمہ زراعت میں 700کروڑ روپئے سے زائد گھپلہ کا انکشاف ہوا ہے۔گھپلے کاانکشاف کرنے والے افسرکادعوی ہے کہ اسی وجہ سے اسے جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے۔تنگ آکریہ افسراب وی آرایس تک لینے پرغور کررہے ہیں ۔ریاست کے محکمہ خزانہ نے29مئی2012کوسرکاری منصوبوں کی ادائیگی این ای ایف ٹی،آرٹی جی ایس کے توسط سے مستحقین کودئیے جانے کا حکم جاری کیاتھا۔محکمہ زراعت نے اس سرکاری حکم پرعمل نہیں کیا۔اس کے برخلاف محکمہ کے زمین کے تحفظ کے شعبہ کے ذمہ دارافسروں نے سرکاری حکم کوبالائے طاق رکھ کرتقریبا300کروڑروپئے نقدادائیگی مزدوروں کو کی۔اس گھپلہ کی اطلاع ملنے پرریاست کے زرعی پیداوارکے کمشنرآلوک رنجن کے حکم پرابتدائی جانچ زرعی تحقیق کے ڈائریکٹرونے پرکاش سری واستونے کی۔مسٹرسری واستونے یواین آئی کوبتایاکہ اس میں تین سوکروڑروپئے کی فرضی ا دائیگی کے معاملہ کا انکشاف ہواہے۔علا وہ از یں مسٹرسری واستوکاتبادلہ بھی غیراہم جگہ پرکردیاگیا۔گھپلہ بازیہیں تک نہیں رکے اورانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

Uttar Pradesh Agriculture Department 700 cr. scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں