عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں - حامد انصاری

نائب صدر حامد انصاری نے آج عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کرتے رہنے کا مشورہ دیا ۔یہاںآج ہولی فیملی اسپتال کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرنے کہا کہ میڈیکل سائنس نے کافی ترقی کی ہے اور ہر شعبے میں خاطرخواہ سائنٹفک ڈاٹا دستیاب ہے جسے طبی دیکھ بھال یعنی علاج ومعالجہ اور طبی خدمات بڑھانے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔ حامد انصاری نے اس بات کویاد کیا کہ پہلی بار وہ 1957میں اس اسپتال میں آئے تھے ۔تب اوکھلا کا یہ علاقہ شہر سے باہر ایک سنسان علاقہ ہوا کرتا تھا لیکن آج یہ اسپتال شہر کے قلب میں واقع ہے جو اس کا ثبوت ہے کہ اس کے بانیوں کی نگاہ دوراندیش تھی۔
انہوں نے معاشرہ کے محروم طبقات کے لوگوں کی طبی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے اس اسپتال کے قیام کی اسکے بانیوں کی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ اس خدمت کو مالی حوالے سے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے نائب صدر جمہوریہ نے اس اسپتال کے ڈاکٹروں،نرسوں اوردیگر نیم طبی اسٹاف کوان کی خدمات کیلئے بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ہولی فیملی اسپتال کا سنگ بنیاد 1953میں تب کے نائب صدر ڈاکٹر ایس رادھا کشنن نے رکھا تھا۔

Vice President Ansari calls for provision of better medical services to people. Hamid Ansari was the chief guest at Holy Family hospital diamond jubilee celebration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں