پاکستان کے -ون پاونڈ فش- شہرت یافتہ گلوکار کو ضمانت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

پاکستان کے -ون پاونڈ فش- شہرت یافتہ گلوکار کو ضمانت

پاکستانی گلوکار شاہد نذیر جنہیں "ون پاونڈ فش" نامی پر کشش گیت سے دنیا بھر میں مقبولیت ملی ۔ اہیں ایک عدالت نے قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے کیس میں ضماتت دیدی ۔ عدالتنے نذ یر کو گرفتارکا وارنٹ جاری کیا تھا جو عدالت میں حاضر نہیں ہورہے تھے جس پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی پولیس کو ہدایت دی گئی تھی ۔ کل نذیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے اور ضمانت طلب کی ۔انہوں نیدرخواست کی کہ وہ آئندہ ہر سماعت ک وقت حاضر رہیں گے۔ جس پر عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی اور ضمانت دیدی ۔ نذیر اور ان کے بھائی کے خلاف 2008میں ایک کیس درج رجسٹر ڈ ہوا انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا ،بعد میں انہیں قرض ادا کرنے کے وعدہ پر رہا کیا گیا۔ تاہم دوبارہ قرض اد ا کرنے سے قاصر رہے جس پر مقدمہ دائر کیا گیا ۔

One Pound Fish man Muhammad Nazir gets bail in loan default case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں