درگا پوجا کمیٹی اشتہارات کو ٹیکس معاف - مغربی بنگال سرکاری خزانے پر بوجھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

درگا پوجا کمیٹی اشتہارات کو ٹیکس معاف - مغربی بنگال سرکاری خزانے پر بوجھ

تیوہار کے دوارن درگاپوجاکمیٹی کی طرف سے لگائے گئے عارضی اشتہارات پر ممتابنر جی حکومت نے ٹیکس معاف کررکھاہے۔اس فیصلے سے حکومت کے خزانے کو کروڑوں روپنے کا نقصان ہورہاہے۔ترنمول کانگریس کی سرکارکو لکاتامیونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)پوجاکے دوارن اشتہارات کے لئے لگائے گئے عارضی بینر،فیسٹون اورہورڈنگ کی بابت اس سال ٹیکس نہیں وصول رہاہے۔جبکہ دوسرے سال ٹیکس وصول کئے گئے تھے جس سے حکومت کو اچھی کمائی ہوجاتی تھی۔اشتہارمحکمہ سے وابستہ افسران کے مطابق اوپرسے حکم ہے کہ اس تہوار کی مدت کے دوران لگے عارضی بینر،فیسٹون اور ہوڈنگ وغیرہ کی ٹیکس وصول کیلئے کوئی مہم نہیں چلے گا۔گزشتہ سال کے ایم سی کی جانب سے عارضی ہورڈنگ،بینراورفیسٹون لگانے والے سے ٹیکس وصولی کے لئے ایک کروڑروپے کاٹنڈرمد عوکیاگیاتھا ۔حالانکہ اچانک وزیراعلی ممتابنرجی کی طرف سے ٹیکس معافی کے اعلان کے بعدآخری وقت میں ٹنڈرکو ردکردیاگیا۔کارپویشن کے ایک افسرکے مطابق اس طرح کے فیصلے سے حکومت کو نقصان اورپوجاکمیٹی کو فائدہ ہواہے۔کیونکہ،وہ ہورڈنگ،بینراورفیسٹون کولے کرموٹی رقم وصولے گے۔کے ایم سی کے ٹیکس وصولی محکمہ کے حکام کا کہناہے کہ اس فیصلے کا براہ راست فائدہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو ہے۔کیونکہ ،شہرمیں منعقد ہونے والی پوجاکمیٹیوں میں ترنمول لیڈرسب سے زیادہ ہیں۔اس تہوارکے دوران شہر بھر میں عارضی اشتہارات کی سیلاب آجاتی ہے۔ایک سینئرکے ایم سی افسر نے کہاکہ سی پی ایم لیڈروکاس رنجن بھٹاچاریہ جب مےئرتھے توسال2007اشتہارات کی وصولی کے لئے ٹنڈرمدعوکیاگیاتھا۔کیونکہ کارپوریشن کے پاس وصولی کے لئے کافی عملے کی کمی تھی ۔اس ٹیکس کی وصولی سے کارپوریشن کواچھی کمائی ہوئی تھی۔

Tax relief on Durga Puja Committee ads

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں