دلیپ کمار کی سوانح مکمل - ختم ماہ تک رسم اجرا کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

دلیپ کمار کی سوانح مکمل - ختم ماہ تک رسم اجرا کا امکان

Dilip-Kumar-biography
بالی ووڈ کے افسانوی اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی سوانح تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور امکان ہے کہ جاریہ ماہ اس کتاب کی رسم اجراء عمل میںآئے۔اس کتاب کے مصنف اوئے تار انائر نے جو ،دلیپ کمار کے قریبی خاندانی دوست ہیں،یہ بات بتائی ۔قبل ازیںیہ اطلاع دی گئی تھی کہ اس سوانح کی رسم اجراء ،دلیپ صاحب کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر 11دسمبر 2012کو عمل میں آئے گی ۔نائر نے بتایا کہ یہ کتاب تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور جاریہ ماہ اکتوبر ہی میں اس کی رسم اجراء کا منصوبہ ہے۔ تاریخ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ جیسے ہی دلیپ صاحب اس کتاب کو لانچ کرنے کے لئے مستعد ہوجا ئیں گے ،ہم یہ قدم اٹھائیں گے ۔ان کی (دلیپ کمار کی) صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ اس لئے ہم جلد ہی اس کتاب کو لانچ کرسکتے ہیں"۔یہاںیہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ گذشتہ ماہ دلیپ کمارکو قلبپر حملہ کے بعد شہر کے ایک ہسپتال میں شریک کرادیا گیا تھا ۔اب وہ گھر پر روبہ صحت ہورہے ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا اس کتاب کی رسم اجراء آئندہ 11اکتوبر کو عمل میں آئے گی جو دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی سالگرہ کی تاریخ ہے،نائر نے جواب دیا"نہیں اتنی جلدی نہیں ۔یہ کتاب ابھی پوری طرح مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ممکن ہے کہ ختم اکتوبر تک مکمل ہو ۔ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسی عظیم شخصیت کے ہاتھوں سے رسم اجراء انجام دی جائے"۔دو ابواب پر مشتمل یہ کتاب ،افسانوی اداکارکے 90سالہ طویل سفر زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب میں سائرہ بانو کے ساتھ ان کی داستان محبت اور بعض ایسی کہانیاں بھی ملتی ہیں جو ،اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں ونیز دلیپ کمار اور ان کے ارکان خاندان کی بعض نادر تصاویر بھی اس کتاب میں ہیں ۔ماضی میں دلیپ صاحب پر تین کتا بیں لکھی جا چکی ہیں ۔مصنفین کے نام یہ ہیں :ونیتالامبا ،سنجیت نادر یکر اور لارڈ میگھناد دیسائی۔دلپ کمار کا فلمی کیرئیر 60برسوں پر محیطہے۔انہوں نے مشہور فلموں،جوار بھاٹا ،میلہ ، نیادور ،ترانہ ،دیوداس ،گنگا جمنا ،لیڈر ،شکتی ،کرما،اور سودا گر ،اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ 60کے دہے کی فلم،مغل اعظم ، تو ان کی یاد گار اورسدا بہار فلم ہے۔ ان کی گذشتہ فلم، قلعہ، 1998میں ریلیز ہوئی تھی۔

Dilip Kumar biography out in October

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں