ناگپور میں سوائن فلو سے بڑھتی اموات تشویشناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

ناگپور میں سوائن فلو سے بڑھتی اموات تشویشناک

گورنمنٹ میڈیکل اسپتال کے سوائن فلو وارڈ بھیجے گئے 4نمونوں میں ایک پازیٹیو پا یا گیا ہے۔ اس سال اب تک میڈیکل اسپتال میں سوائن فلو سے 11موت درج کی گئی ہیں۔ اس طرح شہر کے نجی اسپتالوں میں یہ اعداد و شمار 25تک پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال کے سوائن فلو وارڈ میں داخل 4مریضوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ان میں 27سالہ واشم ساکن ہوبھو دیشمکھ کا نمونہ پازیٹیو پا یا گیا ۔ میوا سپتال میں سویپ نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ قبل ازیں نمونوں کی جانچ پونے واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وایرلوجی میں کی جاتی تھی جس کی رپورٹ آنے میں تاخیر ہوتی تھی ۔ شہر کے سرکاری اور ذاتی اسپتالوں میں سوائن فلو سے اب تک 36مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں میڈیکل اسپتال میں 11اور نجی اسپتالوں میں 25کی موت درج کی گئی۔ اس طرح سست رفتاری سے پیر پھیلاتے ہوئے سوائن فلو کے حملے سے کل 36مریضوں نے جان گنوائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوائن فلو پر بنائے گئے ویکسن کے اثرات ایک سال تک رہتے ہیں۔ اسے پر سال لینا پڑتا ہے۔ عام شہریوں کے لیے اسے استعمال میں نہیں لا یا جاسکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ماحول کے مطابق وائرس خو د کو تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اب تک ایچ 1، این 1وائرس پائے جاتے تھے۔ اب 5-7، این 9۔ سوائن فلو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس کے مریض چین میں پائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک اس کے مریض نہیں پائے گئے۔ مستقل شکل میں ویکسن کا ایجاد نہیں ہونے کی یہ بڑی تکنیکی وجہ بتائی گئی ۔ صحت سے متعلق خدمات میں مصروف اہلکاروں کے لیے سوائن فلو ویکسن دستیاب کرایا گیا ہے۔ گزشتہ سال گورنمنٹ میڈیکل اسپتال کے سوائن فلو وارڈ کے 4-5ڈاکٹروں کی بھی سوائن فلو مثبت پازیٹیو آئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سوائن فلو کے شروع میں سردی ، کھانسی، شدیدبخار ، سر درد، جوڑوں کا درد اور جسم نڈھال رہتا ہے۔ متعدد معاملات میں قے اور اسہال کی شکایت دیکھی گئی ہے۔ سوائن فلو کے حملے سے دو چار مریض کا بخار طویل عرصے تک قائم رہتا ہے۔ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک بخار پایا جاتا ہے۔ بچوں میں سوائن فلو کی نشاندہی جلد نہیں ہوتی۔ ماہرین کے مطابق سوائن فلو سے متاثر بچہ کھیلنے میں دلچسپی نہیں لیتا ہے۔ کھیلتے وقت جلد ی تھک جاتا ہے۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے جلد تھکن آتی ہے۔

Swine flu deaths in Nagpur is growing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں