سرینگر کے نواحی علاقے میں انتہا پسندوں اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

سرینگر کے نواحی علاقے میں انتہا پسندوں اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان تصادم

جموں وکشمیرکے دارالحکومت سری نگرکے نواحی علاقے میں ایک مکان پرقبضہ کئے انتہاپسندوں اورسیکوریٹی فورسس کے درمیان تصادم میں5جوان زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ عسکریت پسندفرارہوگئے جس کے بعدتصادم ختم ہوگیااورعلاقے کامحاصرہ ختم کردیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس تصادم میں5 پولس ملازمین زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سری نگرکے نواحی علاقے احمدنگرمیں انتہاپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور سیٍ آرپی ایف کے جوانوں نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔یہ مہم کل رات شروع کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ جیسے ہی سیکوریٹی فورسس کے جوان مخصوص علاقہ کی طرف بڑھنے لگے تو انتہا پسندوں نے گولے پھینکناشروع کردیااوراندھادھندفائرنگ کی اس سے5پوپس ملازمین زخمی ہوگئے۔صورت حال کو دیکھتے ہوئے موقع پرمزیدجوانوں کوبھیجاگیاہے اورعلاقے کامحاصرہ کرلیاگیاہے۔حالانکہ علاقہ میں کافی اندھیراہونے کی وجہ سے تلاشی مہم کچھ دیرکیلئے ملتوی کی گئی لیکن انتہاپسند تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعدگولیاں چلاتے رہے۔انتہا پسند اندھیرے کافائدہ اٹھاکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکور یٹی فورسس نے مکانات کی تلاشی لی جس کے بعدآج صبح تقریبا8بجے محا صرہ ختم کر دیا گیا۔

Heavy firing in Srinagar, 5 policemen injured in encounter with militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں