سیما آندھرا کے کئی علاقے ہنوز تاریکی میں غرق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

سیما آندھرا کے کئی علاقے ہنوز تاریکی میں غرق

ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف سیما ۔آندھرا میں جاری عوامی احتجاج میں الکٹریسٹی ایمپلائز کی شمولیت کے سبب پیدا ہونے والے برقی بحراں سے ساحلی آندھراسیما کا بیشتر علاقہ ہنوزتاریکی میں غرق ہے۔وجئے واڑہ تھرمل پاوراسٹیشن اور رائلسیما تھرمل پاوراسٹیشن کے بشمول پیداوارکے دیگرمراکزپرسرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں،جس سے برقی پیداوارکاعمل ٹھپ ہوگیاہے ،جس کے باعث حکام 3تا10گھنٹے برقی کٹوتی پرمجبورہوئے ہیں۔برقی ہڑتال سے تلنگانہ بھی متاثرہورہاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق برقی کی جملہ طلب 11ہزارمیگاواٹ ہے،جب کہ صرف7500میگاواٹ برقی سپلائی کی جارہی ہے۔اس ہڑتال کے باعث سیماآندھراکے پلانٹس تھرمل اورہائیڈل پراجکٹس پربرقی کی پیداواربری طرح متاثرہوئی ہے۔صدرپردیش کانگریس بوتساستیہ نارائنہ نے ایمپلائز سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مرکزکومکتوب روانہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کاحل دریافت کرنے کے لیے کا جماعتی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کریں گے۔متحدہ ریاست کے حامی ایمپلائزیونین کل چہارشنبہ کوچیف منسٹراین کرن کمار ریڈی سے ملاقات کریں گے۔ریاست کے ایک حصہ میں احتجاج کے باعث برقی پیدا وارمیں زبردست کمی آئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ 4000میگاواٹ برقی کی پیداوارمتاثرہوئی ہے،جس کی وجہ سے سیما۔آندھراکے کئی علاقے دودنوں سے تاریکی میں غرق ہیں ۔تشکیل تلنگانہ کے فیصلہ کے خلاف سیماآندھراعلاقہ میں جاری احتجاج اور ملازمین کی ہڑتال کے سبب برقی پیداوارکاعمل شدید متاثرہواہے۔وزارت برقی کے عہدیداروں نے بتایاکہ آج صبح برقی پیداوارمیں خلل پڑا،تاہم4ہزار میگاواٹ برقی پیدا کرنے والے ان پلانٹس میں کام کاج شدیدمتاثررہا،اگرچہ کہ احتجاج کے باعث کئی سب اسٹیشنوں اوربرقی پیداوارکے اسٹیشنوں میں سرگرمیاں جو کہ ریاست کے تحت ہیں بری طرح متاثر رہیں،لیکن مرکزی پلانٹس میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔علاقہ سیماآندھراکے ساتھ ساتھ شہر حیدرآباد میں بھی برقی بحران سنگین ہوتاجارہاہے،جس سے عوام کو کئی مصائب کاسامناہے۔

Seemandhra villages plunge into darkness, trains cancelled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں