پاکستانی پلے بیک سنگر زبیدہ خانم کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

پاکستانی پلے بیک سنگر زبیدہ خانم کا انتقال

zubaida khanum
پاکستانی فلم صنعت کی ایک بہترین پلے بیک سنگر زبیدہ خانم کل رات دیر گئے قلب پر حملہ کے باعث انتقال کر گئیں۔ 78سالہ خانم کو عرصہ دراز سے عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ اپنے لڑکوں کے ساتھ لاہور کی ویسٹ ووڈ کالونی میں مقیم تھیں۔ اخبار ڈان نے یہ خبر دی۔ اپنے کیرئیر کے عروج میں زبیدہ خانم نے کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کی تھی اور گلو کاری کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ ان کے فرزند فیصل بخاری بھی مشہور کیمرہ مین ہیں۔ اتفاق کی بات ہے کہ ان کے شوہر کا بھی انتقال 19اکتوبر کو ہوا تھا۔ زبیدہ خانم 1935میں امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ ملک کے بٹوارہ کے بعد ان کے خاندان نے لاہور ہجرت کی تھی۔ وہ کسی بھی مشہور روایتی موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ انہوں نے اپنا کیر ئیر پاکستانی فلم صنعت میں پلے بیک سنگر کے طور پر فلم 'بلو'سے کیا تھا۔ انہوں نے 50کے دہے میں کئی فلموں میں بطور اداکارہ بھی کام کیا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے زبیدہ خانم کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا اور انہیں قومی اثاثہ قرار دیا۔ صدر مامون حسین نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ملک میں پر فارمنگ آرٹس کے لیے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سر براہ الطاف حسین نے بھی خانم خاندان کو پیام تعزیت روانہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک با صلاحیت فنکارہ سے محروم ہوگیا۔

Pakistani singer Zubaida Khanum dies aged 78

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں