سعودی عرب میں گاڑی چلانے پر 16 خواتین کو جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

سعودی عرب میں گاڑی چلانے پر 16 خواتین کو جرمانہ

ریاض
(اے ایف پی)
انسانی حقوق کارکنوں کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے پر مملکت میں روایتی امتناع کی خلاف ورزی کے لئے مقررہ دن گاڑی چلانے کی پاداش میں کم ازکم16سعودی خواتین پر جرمانہ عائدکیا گیا۔پولیس ذرائع سے اور پورٹس میں یہ بات بتائی گئی۔تعزیری اقدام کی سرکاری دھمکیوں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے صرف چندخواتین نے کل آن لائن مہم جس کا عنوان''خواتین کاگاڑی چلانا ایک انتخاب''تھا،کے جواب میں گاڑیاں چلائیں۔دارالحکومتی پولیس کے نائب ترجمان کرنل فوادالمیمن نے بتایا کہ پولیس نے ریاض میں گاڑی چلانے والی6خواتین کو روکا اور ہرایک پرفی کس300ریال(80ڈالر) جرمانہ عائدکیا۔ہر ایک خاتون کو جس کے ہمراہ اس کا مرد پرست جن میں باپ،شوہر،بھائی،چچایا پوتا ہوہوسکتا ہے،انہیں مملکت کے قوانین کے احترام کے عہدنامہ پر دستخط کرنے پڑے۔جدہ میں پولیس نے گاڑی چلانے کی پاداش میں2خواتین پر جرمانہ عائد کیا۔بحراحمرکے شہرکے پولیس ترجمان نواف البوق نے بات بتائی۔دریں اثنا سعودی اخبارات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مشرقی صوبہ میں پولیس نے6خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ کم ازکم دیگر2کو مملکت کے مختلف علاقوں میں روکا گیا تھا۔تقریبا12سعودی خواتین نے مہم کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ویڈیوز پیش کئے جسے @october26driving سے موسوم کیا گیا جس ان خواتین کو گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ابتدا میں سماجی جہدکاروں نے مملکت میں خواتین کے سماجی میڈیانیٹ پر ان سے کل امتناع کو چیلنج کرنے کے لئے کارچلانے کی اپیل کی تھی۔دریں اثنا چہارشنبہ کو وزارت نے بتایا کہ وہ اجتماع یا مبینہ خواتین کے گاڑی چلانے کے یوم کے بہانہ نقص امن پیداکرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کرے گی۔دوسرے دن وزارت کے ترجمان جنرل منصورالترکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ سعودی خواتین پر گاڑی چلانے کے خلاف امتناع عائد ہے لہذا اس کی خلاف وزری کرنے والوں اور اس مقصدکی تائید میں مظاہرہ کرنے والوں پر قواتین کا اطلاق ہوگا۔

16 women detained for breaking Saudi Arabia driving ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں