پاکستان کے سابق کارگزار صدر جائے پیدائش کی تلاش میں جالندھر میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-28

پاکستان کے سابق کارگزار صدر جائے پیدائش کی تلاش میں جالندھر میں

جالندھر
( ایجنسیاں )
پاکستان کے سابق کار گزار صدر اور وکیل وسیم سجاد اپنے جائے پیدائش اور آبا و اجداد کی رہائش کی تلاش میں آج رات جالند ھر پہنچیں گے ۔ سجاد ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں اور ان کے جالندھر آنے کی تصدیق یہاں کے کلکٹر نے کی ہے ۔ پاکستان کے سابق قائم مقام صدر کی پیدائش جالندھر کے سراج گنج علاقے میں ان کے ناناکے گھر ہوئی تھی۔ اسی گھر کی تلاش میں وہ جالندھر آ رہے ہیں ۔ تاہم، سجاد کو اس بارے میں معلومات نہیں ہے کہ ان کا مکان کہاں ہے ۔ انہوں نے اس کے لیے پنجاب اور ہریانہ بار ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ نوتیج سنگھ تور کو اس کے لیے رابطہ کیا ہے ۔ تور نے اس بارے میں کہا کہ پاکستان کے سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ان کے گھر کا پتہ لگاؤں کیونکہ پیر کی صبح وہ اپنے جائے پیدائش کو دیکھنے کے لیے جالندھر میں ہوں گے ۔ جو جگہ انہوں نے بتائی ہے، وہاں تو ہم لوگ پہنچ گئے ہیں،لیکن ان کے مکان کو نہیں تلاش کر پا رہے ہیں ۔ وکیل نے بتا یا کہ سجاد جس مکان کی تلاش میں آ رہے ہیں وہ ان کا اپنا مکان نہیں تھا۔ وہ ان کے ناناکا تھا۔ اسی گھر میں ان کا جنم ہوا ہے اور اپنی جائے پیدائش کا پتہ لگانا چاہتے ہیں ۔ دوسری طرف، جالندھر کے کلکٹر ورن روجم نے بتا یا کہ پاکستان کے سابق قائم مقام صدر آج شام جالندھر پہنچیں گے اور کل جس مقام پر ان کا گھر ہے، وہ وہاں جائیں گے ۔ اس کے بعد ان کا پروگرام امرتسر جانے کا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ ان کے گھر کی تلاش میں انتظامیہ کاکوئی کردار نہیں ہے ۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انہوں نے ایک مقامی وکیل سے اس بارے میں بات چیت کی ہے ۔ ہمار ا کام پرو ٹوکول کے مطابق سابق صدر کی رہنمائی کرنا ہے ۔ اس سے پہلے تور نے یہ بھی بتا یا کہ ہم لوگ اس بات کا پتہ لگار ہے ہیں تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے ۔ سراج گنج علاقے میں ہم نے تین ایسے گھروں کا پتہ لگا یا ہے جو مسلمانوں کے تھے ۔ شہر کے میئر سے میں ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ 1940کی دہائی میں مکان کے اس وقت کے مالک کے نام کی معلومات ہو سکے اورمجھے امید ہے کہ شام تک کسی نہ کسی نتیجے پر ہم پہنچ ہی جائیں گے ۔ وکیل نے بتا یا کہ سجاد کے نانا شیخ محمد شریف جالندھر میں وکیل کے طور پر پریکٹس کرتے تھے ۔ تقسیم کے وقت وہ پاکستان چلے گئے ۔ اس کے بعد وہ لا ہور ہائی کورٹ میں جج بھی بن گئے ۔ سجا د کا نام بھی وہاں کے معروف وکیل میں شمار کیا جاتا ہے ۔ وہ 1993میں ار 1996-97میں پاکستان کے قائم مقام صدر کے طور پر اپنی کدمات دے چکے ہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کی آپ کے رابطے میں وہ کس طرح آئے ، تور نے کہا کہ ہندوستان کے دورے پر آنے سے پہلے انہوں نے لا ہور میں کہا تھا کہ وہ جالندھر جائیں گے ۔ لا ہور میں میرے جاننے والے ایک وکیل نے انہیں میرا رابطہ نمبر دیا۔ اس کے بعد پہلے ان کے سکریٹری نے اور پھر وسیم نے خود فون کیا اور گھر تلاش کرنے کی درخواست کی ۔

Former Pakistan president visits ancestral home in Jalandhar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں