وزیر اعظم منموہن سنگھ کا آج سے دورہ روس و چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

وزیر اعظم منموہن سنگھ کا آج سے دورہ روس و چین

وزیراعظم منموہن سنگھ کل سے روس اور چین کا5روزہ دورہ کریں گے۔سیول نیوکلیرازالہ نقصانات کے مسائل،کو ڈنکلم پراجکٹ کے لیے دوری ایکٹرحاصل کرنے،روس کے ساتھ معاہدہ کے سلسلہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ اور فوجی تصادم سے بچنے ایک معاہدہ،قطعیت دےئے جانے کا منتظر ہے۔عہدیداروں مسائل پر کوئی معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے وہ شب روز محنت کررہے ہیں تاکہ ماسکواوربیجنگ کے دورہ کے دوران ان معاہدوں پر دستخط ہوسکیں۔ڈاکٹرسنگھ جوماسکوکا سرکاری دورہ کررہے ہیں،اپنے روسی ہم منصب ولا دمیرپوٹین کے ساتھ پیر کے دن14ویں کا پانچواں دورہ ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کے نیوکلیر قانون میں سیول نقصانات کے ازالہ کے لیے موجودشق کی وجہ سے روس کو پیدا ہونے والی تشویش کو دور کرنے نئی دہلی نے کچھ تجاویزپیش کی ہیں جن میں حادثہ کی صورت میں امکانی نقصانات کی پابجائی کے لیے انشورنش حاصل کرنے کے رہنماخطوط ضع کئے گئے ہیں۔ان میں بیرونی اور ہندوستانی سپلائیرس کی ذمہ داری کی حدکاتعین بھی کیاگیا ہے اور یہ واضح کیاگیاہے کہ ان پر نقصانات کی پابجائی کی لامحدودذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔روس،کوڈنکلم پاورپراجکٹ کے مجوزہ تیسرے اور چوتھے یونٹوں پر نیوکلیرنقصانات کے ازالہ جات قانون کی شق کے اطلاق کا مخالف ہے کیوں کہ اصل اسکیم ایک بین حکومتی معاہدہ کے تحت وضع کی گئی تھی۔ذرائع نے اس اعتمادکا اظہار کیاکہ منموہن سنگھ کے دورہ ماسکوکے دوران تیسرے اورچوتھے یونٹ پر معاہدہ طے پاجائے گا۔روس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں قدیم دفاعی،سائنسی،ٹکنالوجی اور خلائی گہری حکمت عملی شراکت داری کو بھی اجاگرکرتاہے۔ہندوستان روس کے دوردرازمشرقی دوسطی علاقوں میں تیل اور گیس کی کھوج کے لیے اواین جی سی کی سمندرپارشاخ اووی ایل کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے سے بھی دلچسپی رکھتاہے۔

Prime Minister Manmohan Singh leaves on Russia, China visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں