پیاز اور آلو کی قیمت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

پیاز اور آلو کی قیمت میں اضافہ

پیاز عامی آدمی کی پلیٹ سے پہلے ہی غائب ہوگئی تھی اوراب آلو بھی مہنگے ہونے سے عوام کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران آلو کی قیمتوں میں تقریبا پچاس فیصد کا اضافہ ہواہے۔عام معیارکاآلو بازار میں تقریبا15روپے فی کلوفروخت ہورہاتھا اب 25روپے فی کلوپر ہوگیاہے۔ایشیاکی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی میں پیاز،آلو وفرو خت کرنے والوں کی تنظیم کے سربراہ ایس بدھ راجانے یو این آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مہاراشٹرکے پونے اور ستارا اضلاع میں گذشتہ دنوں ہوئی بارش سے آلوکی فصل کو کافی نقصان پہنچاہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی آلو کی نئی فصل تیارہونے میں تاخیر کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔بدھ راجا نے بتایا کہ ایک ہفتے پہلے دس روپے فی کلویعنی500روپے کا50کلوکا تھیلہ اب750روپے یعنی15روپے فی کلو فروخت ہورہاہے۔

Onion, potato price hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں