حکومت کا ایک ہی مذہب اورایک ہی دستور اترپردیش میں مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

حکومت کا ایک ہی مذہب اورایک ہی دستور اترپردیش میں مودی کا خطاب

کانگریس اور اس کی حلیفوں ایس پی اور بی ایس پی کے'نکون'پر سیکولرازم کے نام پر'تفرقہ'کی سیاست کرنے کاالزام لگاتے ہوئے بریندرمودی نے آج اترپردیش کی عوام سے خواہش کی کہ انھیں اقتدارسے نکال باہر پھینکیں اورووٹ بینک سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوتواکے کٹر حامی ہونے کی بناء پربی جے پی کے لئے وزارت عظمی کے امید وار بنائے جائے والے مودی نے اترپردیش میں اپنے پہلے جلسہ عام سے خطاب کے دوران رام مندر کا مسئلہ نہیں چھیڑا۔بی جے پی کو توقع ہے کہ 2014ء کے عام انتخابات میں اقتدارپرقابض ہونے اس کی کوششوں کو اترپردیش سے تقویت ملے گی جہاں80لوک سبھا حلقوں کے منجملہ کم ازکم نصف پر اسے کامیابی ملے گی۔نریندرمودی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا بظاہر مصحکہ اڑاتے ہوئے کہا''شہزادہ نے مہنگائی اور کرپشن پرایک لفظ بھی نہیں بولا جب کہ کا نگریس صدرسونیاگاندھی اور وزیراعظم منموہن سنگھ ان دونوں مسائل پر خاموشی اختیارکئے ہوئے ہے۔انھوں نے آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں اور بے تحاشہ کر پشن کو راہول۔سونیا۔منموہن نکون کا نتیجہ قراردیا۔چیف منسٹرگجرات نے اپنے خطاب میں کہا''حکومت کا صرف ایک ہی مذہب ہوتاہے،پہلے قوم،پہلے ہندوستان۔اس کے پاس صرف ایک ہی مذہبی کتاب ہوتی ہے اور وہ دستور ہے''۔اس موقع پرہجوم مودی ،مودی کے نعرے لگارہاتھا۔سیکولرازم کے مسئلہ پر انھیں کانگریس کی جانب سے مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بنانے کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر گجرات نے کہا کہ حکمران پارٹی کے پاس انتخابات جیتنے ایک ہی منتر،ایک ہی چانٹ،ایک ہی دواہے ووٹ بینک۔وہ عوام کو تقسیم کرنے سیکولرازم کا منترالا پتے ہیں جب کہ بی جے پی عوام کوایک ہی دھارے میں باندھنے کا عہدرکھتی ہے۔مودینے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد یہ ہے کہ ہندوہو،مسلم ہو،عیسائی،سکھ یاندھسٹ ہو،سبھی اچھے رہیں۔ہمیں ووٹ بینک کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیناچاہئے۔ہمیں ترقی سے مربوط سیاست کے راستے پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے۔اترپردیش کی حکمران ایس پی اوراہم اپوزیشن بی ایس پی پرحملہ کرتے ہوئے جو مرکز میں یوپی اے حکومت کی باہر سے تائید کرتی ہے،مودی نے انھیں ایک ایسے تکون سے تعبیر کیا جوگنگا،جمنا اور سرسوتی کے ملاپ پر گہن کی مانند ہے۔انھوں نے کہا کہ اترپردیش میں گزشتہ ایک سال کے دوران5ہزار سے زائد بے قصورافراد ہلاک ہوگئے۔اس کے باوجودیو پی اے حکومت ووٹ بینک کی سیاست کے لئے اپنے کھیل جاری رکھے ہوئے ہے ۔مودی نے الزام لگایاکہ اکھلیش یادو حکومت دہشت گردی سرگرمیوں کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمین کو رہا کردینے کی کوشش کررہی ہے،وہ قوم کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ،ہم انھیں اترپردیش اور ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مودی نے کہا کہ کانگریس کے خون ،،رگ دریشے اور سوچ اور خیال میں بھائیوں میں پھوٹ ڈالنے کا کھیل ر(چابساہے۔کانگریس ،ایس پی اوربی ایس پی جھوٹے وعدے کرنے،عوام کو گمراہ کرنے اور خیالی جنت میں لے جانے کے ماہر ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانگریس کی حلیف جماعتیں اپنی غلطیوں اور جرائم کی پردہ پوشی کے لئے مرکز میں حکومت کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں۔

Narendra Modi addresses huge BJP Rally in Kanpur, Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں