پٹریوں پر حادثات کی روک تھام - ڈاکیومینٹری بنانے سینٹرل ریلوے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

پٹریوں پر حادثات کی روک تھام - ڈاکیومینٹری بنانے سینٹرل ریلوے کا منصوبہ

پٹریوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے ریلویز مختلف طریقے سے مسافروں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس تعلق سے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے سینٹرل ریلوے ڈاکیو مینٹری بنانے کی تیاری کر رہا ہے جسے سنیما گھروں میں دکھا یا جائے گا اور اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ کر ان میں بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ سینٹرل ریلوے کے حکام کے مطابق ہم ڈاکیو مینٹری بنانے کی منصوبہ کافی دنوں سے کر رہے ہیں اور نمایاں کار کردگی پیش کرنے والے ہمارے اسٹاف وغیرہ کے تعلق سے بھی چند اور ڈاکیو مینٹریز بنائی جارہی ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے کام کے تعلق سے معلومات ہوسکے۔ ایک افسر نے بتا یا کہ ٹرینوں میں سفر کرنے والے بیشتر افراد فلمیں دیکھتے ہیں اس لئے ہم نے حادثات کی تعداد میں کمی لانے کی غرض سے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچنے کے بارے میں غور و فکر کیا ۔ ایک شخص فلم دیکھ کر دیگر افراد کو بھی بتائے گا یا اپنے اہل خانہ کے افراد کو پٹریاں پارنے کرنے، اسٹنٹ کرنے اور دروازے کے باہر لٹکنے سے روکے گا۔ شہر میں ہر دن اوسطا ۱۰ افراد پٹریوں پر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان حادثات نے ریلویزکو فکر مند کردیا ہے۔ ان حادثات کو روکنے کے لیے بنائی گئی ڈاکیو مینٹری سنیما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل دکھائی جائے گی۔ ریلوے کے مذکورہ افسر نے یہ بھی بتا یا کہ ، گٹکھا یا دیگر تمباکو مصنوعات سے کینسر ہونے پر جتنے افراد کی موت ہوتی ہے، اس سے زیادہ لوگ ٹرین کی پٹریوں پر ہلاک ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے اس ڈاکیومینٹری کو سنیما گھروں میں دکھانے کی اجازت دینے کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا جا سکے اور اس طرح ہم مسافروں کی زندگی کو تلف ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

Prevention of accidents on railway tracks documentary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں