تیل کی بچت کیلئے صدر نشین آئی او سی کا 15 کلو میٹر پیدل سفر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

تیل کی بچت کیلئے صدر نشین آئی او سی کا 15 کلو میٹر پیدل سفر

Indian-Oil-Chairman-RS-Butola
صدر نشین انڈین آئیل کارپوریشن آرایس بٹولا 15کلو میٹر کا فاصلہ اپنے دفتر پہنچے کے لیے پیدل طئے کرتے ہیں جبکہ او این جی سی کے سربراہ سد ھیر واسودیو ہفتہ میں ایک مرتبہ میٹرو سے سفر کرتے ہیں یہ اقدام وزیر تیل این ویر پا مو ئیلی کی تیل بچانے کی اپیل پر کیا جارہاہے۔گیس اتھاریٹی آف انڈیا لیمٹڈ کے صدر نشین ومینجینگ ڈائرکٹر آرسی ترپا ٹھی بھی پیدل دفتر پہنچنتے ہیں جبکہ وزارت تیل کے دو جوائٹ سکریٹریز سیکل استعمال کررہے ہیں۔موئیلی نے خود 19اکتوبر کو اپنی تیل بچاؤ مہم کو فروغ دینے میٹرو کے ذریعہ سفر کیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 9اکتوبر سے ہر چہار شنبہ کو بس ڈے یا پبلک ٹرانسپورٹ ڈے منا یا جائے گا۔ ان کی وزرات اور تیل کمپنیوں کے14عوامی شعبہ کے ادارے اس پر عمل کریں گے ۔ موئیلی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری اپیل کا حوصلہ افزاء ردعمل ہوا ہے۔ صدر نشین آئی او سی 15کلو میٹر پیدل چل کر دفتر پہنچتے ہیں۔ جبکہ گیس اتھارٹی کے صدر نشین بھی ایسا ہی کرتے ہیں میری وزرات کے دو جوائنٹ سکریرٹریز سیکل استعمال کرتے ہیں جبکہ دیگر میٹرو یا بس سے دفتر پہنچے ہیں۔

Indian Oil Corporation Chairman walks 15 km to office to save fuel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں