بنگال میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-21

بنگال میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری

مغربی بنگال میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ پانی کی سطح مختلف علاقوں میں کم ہوئی ہے اور لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاہم ، دامودر ویلی کار پوریشن( ڈی وی سی ) نے اپنے ڈیم سے سنیچر کو 34کیوسک پانی چھوڑا ۔ ڈیز اسٹر مینجمنٹ کے سیکشن کے جوائنٹ سکریٹری امت چودھری نے بتا یا کہ مغربی مدنی پور، ہوڑہ اور مشرقی مدنی پور ضلع کے بڑے حصوں میں پانی کم ہوا ہے اور لوگو ں نے امدادی کیمپوں سے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے اگرچہ ہگلی اور بدوان ضلع کے کچھ حصے اب بھی ڈوب رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ چھ ضلع ہیں مغربی اور مشرقی مدنی پور، ہوڑہ ، بانکوڑہ، ہگلی اور بردوان۔ ان اضلاع میں سیلاب سے اب تک 17لوگوں کی موت ہوئی ہے تاہم ، تازہ موت کاکوئی واقعہ نہیں ہوا ہے سرکاری ذرائع کے بتا یا کہ ان اضلاع کے 82بلاکوں میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں تقریبا 75ہزار مکانات کو مکمل طوریا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ دو لاکھ روپے کا معاوضہ پہلے ہی ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دینے کا اعلان کردیا ہے چار متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے والی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سیلاب کو مین مید ( انسانی ہاتھ کی پید ا شدہ ) بتایا ، انہوں نے بغیر کسی صلاح ومشورہ اور ریاستی حکومت کو نوٹس دیے بغیر میتھن اور پنیچت ڈیم اور گلدھی بیراج سے اچانک پانی چھوڑنے کے لئے ڈی وی سی اور جھار کھنڈ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ ڈی وی سی اور جھار کھنڈ سرکار دونوں نے ممتا کے الزامات کی تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ پانی چھوڑنے سے پہلے ریاستی حکومت کو اطلاع دی گئی تھی۔

Bengal flood situation improves

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں