دہشت گرد حملہ کا معاملہ پاکستانی فضائیہ کے 3 ملازمین گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-31

دہشت گرد حملہ کا معاملہ پاکستانی فضائیہ کے 3 ملازمین گرفتار

پاکستانی فضائیہ کے 3عہدیداروں کے خلاف ایک اہم ہوائی اڈہ پر دہشت گردحملہ میں ایک نگرانکار طیارہ تباہ ہوگیا تھاجس پر عہدیداروں پر فرائض سے غفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فضائیہ کے 3عہدیدار سینئر ایر کرافٹ مین شاویز خان، سینئر ٹکنیشین ظفر عباس اور کارپورل ٹکنیشین مرزا وسیم اقبال، سپلائر اسٹنٹ نمبر 3ایر بورن ارلی وارننگ اور کمرا ایر بیس ایر و ناٹیکل کامپلکس میں کنٹرول اسکواڈ رن کو حملہ میں تباہ شدہ طیارہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر گرفتار کر لیا گیا ۔ پاکستانی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملازمین کا تعلق تکنیکل شعبہ سے ہے اور طیاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے اخبار نے کہا کہ فضائیہ کے گرفتار شدہ ملازمین کو 11نومبر سے کورٹ مارشل کا سامنا کرنا ہوگا۔ گزشتہ سال 16اگست کو تقریبا 9انتہا پسند جو بھاری اسلحہ سے لیس تھے صوبہ پنجاب میں کمرا کے مقام پر منہاس ایر بیس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے صاب 2000نگرانکار طیارہ تباہ اور ایک سیکوریٹی ملازم ہلاگ ہوگیا تھا۔ کمرا میں پاکستانی فضائیہ کے جنرل کورٹ مارشل نے تینوں ملازمین کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے۔

Three Pakistan Air Force personnel charged over terror attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں