پشاور میں چرچ حملہ میں ملوث ہونے کی تردید - پاکستانی طالبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

پشاور میں چرچ حملہ میں ملوث ہونے کی تردید - پاکستانی طالبان

ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں ہوئے حالیہ حملہ جس میں 80سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ، اس شریعت کے مطابق قرار دیا ہے۔ لیکن ادعا کیا کہ اس بم دھماکہ کے واقع میں نہ تو وہ اور نہ ہی اس کے ذیلی گروپس ملوث ہیں۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان شہید اللہ شاہد نے بی بی سے اردو کو ایک نا معلوم مقام سے ٹیلی فون انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ ہم نے نہیں کیا ہے ، تاہم ہم یقین کرتے ہیں کہ یہ شریعت کے مطابق تھا۔ اپنے تنظیمی اسٹرکچر کی تشریح کرتے ہوئے شاہد نے کہا کہ حکومت کے مختلف محکموں کے قریب ملک بھر میں تنظیم کے کئی ذیلی گروپس ہیں ۔ ذرائع کے ابلاغ کے بمو جب تنظیم 35ذیلی گروپس پر مشتمل ہے۔ ترجمان نے کہا ہمار ا مقصد سب کے لیے ( ذیلی گروپس کے لیے ) واضح ہے۔ ہم نے انہیں چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ ہمارے دشمن کے خلاف ایکشن لیں اور وہ کسی پر بھی حملہ نہیں کرسکتے اور کوئی ایکشن نہیں لے سکتے ، جو ہمار انشانہ نہیں ہے اور ہم ان کا ایکشن اپنے مقررہ پیمانہ سے متجاوز پائیں توان پر ہماری عدالت میں کاروائی کریں گے اور انہیں سزا دیں گے۔22ستمبر کو پشاور مین آل سینٹس چرچ پر جڑواں خود کش بمبار کے حملہ میں 80سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ٹی ٹی پی کے ایک گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے لیکن سر پرست تنظیم نے کہا ہے کہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ حملہ اس وقت ہوا جبکہ حکومت طالبان کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے کے طریقہ عمل میں ہے۔

Pak Taliban denies involvement in Peshawar Church attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں