مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا پرتشدد مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-06

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا پرتشدد مظاہرہ

معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے جمعہ کو مظاہرے کیے جن میں ملک کے دیگر علاقوں اور مصری دار الحکومت میں کم از کم 4افراد ہلاک اور دیگر 40زخمی ہوئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ مرسی کے حامیوں کی پولیس سے اس وقت جھڑپ ہوئی جب انہوں نے قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین نے بتا یا کہ احتجاجیوں کو منتشر کرنے اشک آور گیس کے شل برسائے گئے۔ اسکندریہ میں بھی پولیس نے مقامی شہریوں کو مخالف بغاوت احتجاجیوں کے ساتھ لڑائی سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا ۔ ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ایک فوجی گاڑی سے قومی دارالحکومت میں اخوان المسلمین کے حامیوں پر پانچ راونڈ فائرنگ کی گئی۔ احتجاجی "قاتلین مردہ باد "کے نعرے لگا رہے تھے۔ بتا یا گیا ہے کہ فوجی سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی کی مخالفت میں نعرے بازی کی گئی تھی جنہوں نے رواں سال جولائی میں مرسی کو اقتدار سے نکال باہر کیا تھا۔ سرکاری ٹی وی فوٹیج میں بتا یا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد بڑی مساجد سے باہر آنے والے احتجاجیوں کے ہاتھوں میں 14اگست کو مرسی کے حامیوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔ متاثرین کی تصاویر کے ساتھ بیانرس موجود تھے۔ وہ انتقام لینے کا عہد کر رہے تھے۔ ملک میں مماثل جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے شہریوں اور احتجاجیوں کی جھڑپوں اور ایک دوسرے پر سنگباری کے دوران اشک آور گیس کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ "قومی اتحاد برائے تائید قانونی جواز"جس کے بیشتر ارکان اخوان المسلمین سے تعلق رکھتے ہیں ، اس نے جمعہ سے تحریر اسکوائر میں مسلسل احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

Egypt clashes: Four killed at pro-Morsi demonstrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں