وزیر اعظم منموہن سنگھ دو ملکوں کے مشرقی ایشیائی دورے پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

وزیر اعظم منموہن سنگھ دو ملکوں کے مشرقی ایشیائی دورے پر روانہ

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہند آساین ممالک کا تعلق جو تجارت سے شروع ہوا تھا اب اسٹراٹیجک سطح تک پہنچ چکا ہے۔ مسٹر سنگھ آج 11ویں ہند ۔ آسیان اور آٹھویں مشرقی ایشیا سر براہ کانفرنس میں شرکت کے لئے برونئی روانہ ہوگئے۔ انہوں نے مشرقی ایشیا سر براہ کانفرنس کو خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے اور ایشیا۔ بحر الکاہل خطے میں خوشحالی کے لئے اہم پلیٹ فام قرار دیا ہے۔ سر براہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم کا انڈوشیا کے دورہ پر بھی جانے کا پروگرام ہے۔ دس رکنی جنوب۔ مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان اور ہندوستان کی اس میٹنگ میں ایک آزاد تجارتی معاہدہ پر بات چیت ہوگی، جس پر اس سال کے اوخر تک دستخط متوقع ہے۔ اس سمجھوتہ سے ہندوستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ فی الحال آسیان ممالک کے ساتھ ہندوستان کا تجارت 80ارب ڈالر ہے ،جسے 2015تک 100ارب ڈالر لے جانے کا ہدف ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں اجتماعی تعاون اور رابطہ ، سلامتی اور بین ملکی جرائم اور دہشت گردی بھی میٹنگ میں بحث کے اہم موضوع ہونگے۔ ساتھ ہی آسیان ممالک کے نمائندوں کے وزیر اعظم کی بات چیت کا محور نالندہ یونیورسٹی کا معاملہ بھی ہوگا جس کا مشرقی ایشیا ممالک کی تنظیم "ای اے ایس "کے تعاون سے احیا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا برونئی میں مشرقی ایشیا سر براہ کانفرنس میں بھی شرکت کا پروگرام ہے۔ یہاں وہ اسٹراٹیجک ، جغرافیائی اور اقتصادی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں غیر روایتی سلامتی امور جیسے بحری قذاقی ، اسمگلنگ ، بین الاقوامی دہشت گردی ، جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں غذائی تحفظ کے مسئلہ پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ہندوستان نے برونئی کے ذریعہ اس سمت اٹھائے گئے اقدام کی ستائش کی ہے اور خطہ میں اس پہل کو دیگر ممالک تک پہنچانے کی سمت کام کرنے کا حامی ہے۔

PM Manmohan Singh leaves on four-day visit to Brunei, Indonesia; to attend ASEAN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں