آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کانگریس کو نہیں چھوڑیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کانگریس کو نہیں چھوڑیں گے

کانگریس نے ان قیاس آرائیوں ن کو مسترد کردیا کہ ریاست کی تقسیم کے فیصلہ سے ناراض چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی ، نئی پارٹی تشکیل دینے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یقین دلا رہا ہوں کہ کرن کمار یڈی ، کانگریس پارٹی کے وفادار قائد ہیں اور وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ وزرات داخلہ کرے گی۔ وزرات داخلہ، اس بارے میں تمام تر حالات اور امور کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ کیوں کہ نئی ریاست کی تشکیل کے لیے قانونی اورآئینی امورکی تکمیل ضروری ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر جے ڈی سلیم کے اس بیان سے متعلق سوال پر جس میں انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینے پر بحران حل ہوجائے گا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے جو پردیش کانگریس کے تنظیمی امور کے انچارج بھی ہیں ، اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے سیما آندھرا کے ایک وزیر سے حیدر آباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی زیر انتظام علاقہ جیسے مسئلہ پر کسی سے بھی بات چیت نہیں کی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون کیا کہہ رہا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگد نے کہا کہ تلنگانہ سے متعلق کانگریس ورکنگ کمیٹی کی قرار داد میں جو کچھ ہے اس سے زیادہ انہوں نے کچھ نہیں کہا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت کی کہ حیدر آباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ایک بار پھر کانگریس ارکان پارلمینٹ سے اپیل کی کہ وہ حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کمان کے فیصلہ کے آگے سر تسلیم خم کردیں۔ دریں اثناء ریاستی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی کے ارونا نے آج ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے خواہش کی کہ حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو انتخاب لڑنے کی ترغیب دیں۔ یہ حلقہ تلنگانہ میں شامل ہے۔

Kiran Kumar Reddy will not quit Congress: Digvijaya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں