جموں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ - 2 بی ایس ایف جوان زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

جموں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ - 2 بی ایس ایف جوان زخمی

پاکستانی فوج نے کل رات جموں سر حد پر 14ہندوستانی چوکیوں اور شہری علاقوں پر فائرنگ کی اور مار ٹرشل داغے جس کے نتیجہ میں2بی ایس ایف جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ آر ایس پورہ ،پر گوال ،سامبا ،ہیرا نگر اور جگنو کہ سرحد ی پٹی پر کل رات 14سر حدی چوکیوں اور سو یلین علاقوں میں فائرنگ اور شلبازی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جموں ،سامبا اور کھوڑا میں 82ملی میٹر کے مار ٹرشل برسائے جو آر ایس پورہ میں شہری علاقوں میں گرے جس کی وجہ سے سرحدی عوام میں دہشت کی لہر دوڑ گئی۔ نکوال سرحدی پٹی پر دو بی ایس ایف جوان معمولی زخمی ہوگئے ۔ پاکستان سے متصل سر حد کی حفاظت یرمامور بی ایس ایف جوانوں نے پوزیشن سنبھال لی اور موثر جواب دیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ آج صبح تک جاری رہا۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان کی شلبازی اور فائرنگ میں 5شہریوں سمیت 9افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے 22اکتوبر کو سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ سیکورٹی صور تحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔ پاکستانی رینجرس نے کل آر ایس پورہ ، پر گوال ،سامبا علاقوں میں سر حدی شہر ی علاقوں اور10سر حدی چوکیوں پر اشتعال فائرنگ کی ۔ نکوال کی سرحدی چوکی پر دو بی ایس ایف کانسٹبل کنگن ٹھاکراور ہسدازخمی ہوگئے۔

2 BSF jawans injured in night-long Pakistan firing in Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں