ہند پاک مذاکرات کے آغاز کے موقف میں نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

ہند پاک مذاکرات کے آغاز کے موقف میں نہیں

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے واضح کیاکہ ہندوستان پاکستان اس موقف میں نہیں جہاں سے مذاکرات شروع کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پر حالیہ واقعات مایوس کن ہیں اورتعلقات کو معمول پرلانے کے لئے خوشگوار نہیں ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ میںیہ واضح کردیناچاہتاہوں کہ ہم اس مقام پر نہیں پہنچے ہیں جہاں ہم کچھ کرسکیں جیسے بات چیت کاآغاز کیا جائے۔ہم جامع مذاکرات کرتے ہیں اور جامع مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ بیرونی دورہ سے واپسی کے دوارن طیارہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینہ جب دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ملاقات کی،ہم نے بات چیت کے آغاز کے لئے کوئی تاریخ،وقت یاامکانات کے بارے میں اشارہ دیاتاہم آیاسیاسی سطح پربات چیت کب اور کہاں ہوں گے اس کی ابھی تک وضاحت نہیں ملی ہے۔وزیرخارجہ نے اٹلی کے میرینس کے معاملہ پر کہاکہ عدالت کے باہرکسی بھی طرح کی یکسوئی کو خارج ازمکان قراردیا اورکہا کہ یہ ایک فوجداری کیس ہے اور اس پر عدالت ہی فیصلہ سنائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ فوجداری معاملہ ہے اور میں نہیں سمجھتاکہ فوجداری معاملات کاعدالت کے باہرحل ممکن ہے۔اروناچل پردیش کے 2نشانہ بازوں کو چین کی جانب سے اسٹیپل ویزاجاری کرنے پر تنقید کے دوران وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ سرحدی مسئلہ پر مختلف نظریات کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعات سامنے آئے ہیں مگر دیگر علاقوں میں تعاون پراس کے اثرات نہیں پڑنے چاہئیں۔ہم نے چین کے ساتھ مصرحہ سمجھوتہ کے ساتھ 2پٹری والے مرحلہ سے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔چین کے ساتھ بعض حل طلب مسائل بھی ہیں۔

Not appropriate time for Indo-Pak talk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں