کانگریس نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے ۔ یوپی کے وزیر کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

کانگریس نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے ۔ یوپی کے وزیر کا دعویٰ

سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان نے طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی ایک معصوم بچہ ہیں،جوڈائس سے وہی پڑھتاہے جوانھیں لکھ کردیاجاتاہے۔اترپردیش کے کابنیے وزیر نے کل رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ راہول ایک معصوم بچہ ہے۔رام دیوبھی انھیں یہی کہتے ہیں لیکن میں انھیں معصوم کہوں گا۔کیوں کہ وہ وہی پڑھتے ہیں جوانھیں لکھ کردیاجاتاہے۔انھوں نے دعوی کیاکہ راہول نے ریاست میں ایک ریالی سے خطاب کرنے کے دوران سا(SAW)ملزکو پلائی ووڈفیکٹریز قراردیاتھا۔راہول کے اس الزام پر کہ سماج وادی پارٹی حکومت فسادات برپاکررہی ہے،اعظم خان نے جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ دراصل کانگریس نے فرقہ وارانہ جھڑپوں کی بنیادی رکھی تھی۔انھوں نے الزام عائدکیاکہ کانگریس نے آزادی کے بعد زائد 50سال تک ملک پر راج کیااور اس نے متعددفسادکروائے ۔اعظم خان نے جواقلیتی فرقہ کے 5مہلوکین کے ارکان خاندان سے ملاقات کے لیے یہاںآئے تھے،کہاکہ وہ چیف منسٹراکھیلیش یادوکی کارکردگی سے بے حدمطمئن ہیں۔اعظم خان نے کہا کہ جس دن انھیں یہ محسوس ہوگاکہ اکھیلیش توقعات پرپورے نہیں اتررہے ہیں وہ حکومت سے دستبرداری اختیارکرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔متنارعہ آزادرکن اسمبلی رگھوراج پرتاب سنگھ عرف راجہ بھیاسے ان کی حالیہ ملاقات کے بارے میں دریافت کرنے پراعظم خان نے کہاکہ انھوں نے رکن اسمبلی سے اس لیے ملاقات کی کیوں کہ وہ انسانی رشتوں کوبے حداہمیت دیتے ہیں۔اعظم خان نے کہاکہ یہ میٹنگ راجہ بھیاکے لیے ایک تحفہ ثابت ہوئی کیوں کہ دوسرے ہی دن انھیں کابنیے درجہ مل گیا۔واضح رہے کہ راجہ بھیاکوکل 7ماہ بعد یو پی کابینہ میں دوبار شامل کرلیاگیا۔انھیں مارچ کے مہینہ میں ڈی ایس پی ضیاء ا لحق کے قتل کے الزام میں ملوث ہونے کی وجہ سے اپنے عہدہ سے استعفی دیناپڑاتھا۔راجہ بھیاکی دوبارہ شمولیت پر ڈی ایس پی کی بیوہ پروین آزاد کے اعتراض پر اعظم خان نے کہا کہ شوہر کی موت کے بعد انھوں نے 21 نکاتی منشورمطالبات پیش کیاتھااوران تمام مطالبات کو قبول کر لیا گیا تھا۔

countrywide riots by congress UP minister claims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں