ووٹنگ مشینوں میں -ان میں سے کوئی نہیں- بٹن نصب کیا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

ووٹنگ مشینوں میں -ان میں سے کوئی نہیں- بٹن نصب کیا جائے

nota-button-evm
سپریم کورٹ نے 2ہفتہ قبل اپنے فیصلہ میں کہاکہ تھا کہ رائے دہندوں کوNOTA(ان میں سے کوئی نہیں) کابٹن دباتے ہوئے امیدواروں کو مسترد کرنے کاحق دیاجاناچاہیے اور الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اس حکم کی روشنی میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف الکٹورل آفیسرس کو یہ اختیار فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔آنے والے اسمبلی انتخابات میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں یہ آپشن متعارف کرایاجائے گا۔راجستھان،مدھیہ پردیش،دہلی،چھتیں گڑھ اورمیزروم میں جاریہ سال نومبر اور دسمبر میں انتخابات ہوں گے۔سپریم کورٹ نے پیپلز یونین فارسیول لبرٹیزکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے موجودہ طریقہ کارمستردکردیاتھا جس کے تحت اگرکوئی رائے دہندہ ووٹ نہیں دینا چاہتاتواسے پولنگ بوتھ میں ایک رجسٹرپر دستخط کرنا پڑتاہے اور اس طرح ووٹ کی رازداری ختم ہوجاتی ہے۔کمیشن نے کل تمام ریاستی الیکشن آفیسرس کو اپنے مکتوب میں کہاکہ NOTAکا بٹن اسی زبان میں ہونا چاہیے جوریاست میں بولی جاتی ہے۔اس کامطلب یہ ہوگا کہ الکٹرانک ووٹنگ میشن پر جوآخری بٹن لگا ہوگا وہ انگریزی میںNOTAنہیں کہے گا بلکہ اس مخفف کا ریاستی زبان میں ترجمہ کیاجائے گا۔بہرحال سوائے شمال مشرقی ریاستوں کے،جن ریاستوں کی سرکاری زبان انگریزی ہے،وہاں ای وی ایم کے بٹن پرNOTAلکھا ہوگا۔اس خط میں یہ بھی کہا گیاہے کہ پولنگ عہدیداروں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کو روبعمل عمل لائے جانے کی تربیت دی جانی چاہیے۔اس خط میں اجاگرکیاگیا ہے کہ ہر پولنگ بوتھ کو کس طرح NOTAکے تحت ڈالے گئے ووٹوں کو منظرعام پرپیش کرناچاہیے۔تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ تعداد بتائی جانی چاہیے۔

Election Commission issues order to implement 'None of the Above' in forthcoming polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں