سیما آندھرا میں زندگی معمول پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

سیما آندھرا میں زندگی معمول پر

تقسیم میں پیشرفت پر دوبارہ احتجاج شروع کرنے اے پی این جی اوز کی دھمکی
دو ماہ کی مدت کے بعد آندھرا پردیش کے رائلسیما اور ساحلی آندھرا میں معمول کے حالات بحال ہوگئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین آج دوبارہ رجوع بکارہوگئے ہیں۔ سیما آندھرا کے تمام اضلاع میں سرکاری دفاتر 66دن بعد بارہ کشادہ ہوگئے ہیں۔4لاکھ سے زائد ملازمین دوبارہ رجوع بکار ہوگئے ہیں ۔ایک دن قبل انہوں نے ریاست کی تقسیم کے مرکزی فیصلہ کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔دفاتر دو ماہ سے بند تھے جس کے نتیجہ میں فائلوں پر گہری گرد جم گئی اور کمپیوٹرسودیگر انفراسٹر کچر تتربتر پڑے ہوئے تھے۔ملازمین کو دفاتر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔مختلف دفاتر میں لوگ کئی ہفتوں سے اپنے زیر تصفیہ کاموں کی تکمیل کروانے کیلئے بڑی تعداد میں قطاریں بنائے کھڑے تھے۔13اگست کو ملازمین نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی مخالفت میں غیر معنینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سرکاری مشنری ٹھپ ہوکر رہ گئی تھی ۔ملازمین کی مختلف اسوسی ایشنس نے چیف منسٹراین کرن کمار ریڈی کے اس تیقن پر اپنی ہڑتال کو منسوخ کردیاتھا جس میں انہوں نیبتایا تھا کہ وہ مسئلہ تلنگانہ کے ریاستی اسمبلی کو دو مرتبہ رجوع کئے جانے کو وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مکتوب روانہ کریں گے۔ چیف منسٹر نے انہیں یہ بھی تیقن دیا کہ اسمبلی میں تلنگانہ بل کو ناکام بنادیا جائیگا۔اور ریاست کو متحد رکھنے پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔اے پی این جی اوزاسوسیایشن کے صدر پی اشوک بابو نے کہ انہوں نے عارضی طور پر ہڑتال کو منسوخ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مرکز اگر ریاست کی تقسیم کیلئے مزید کوئی اقدام روبہ عمل لائے تو انہیں دوبارہ ہڑتال شروع کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوگا ۔سرکاری ملازمین نے ہڑتال منسوخ کردی ہے۔ سیما آندھرا میں معمول کے حالاتپوری طرح بحال ہوچکے ہیں۔ 30جولائی کو ریاست کی تقسیم کے کانگریس کے فیصلہ پر سیما آندھرا میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔ گذشتہ ہفتہ دو لاکھ سے زائد اساتذہ اور آرٹی سی کے ملازمین نے ہڑتال سے چیف منسٹر سے بات چیت کے بعد دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ دو ماہ بعد آج اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کشادہ کردیا گیا علاوہ ازیں اے پی ایس آر ٹی سی کی بسیں بھی گذشتہ ہفتہ سڑکوں پر متحرک ہوچکی تھیں۔ ملازمین کے مختلف کوشوں کی جانب سے جنرل سے ہڑتال سے دستبراداری کے نتیجہ میں سمکھیا آندھرا (متحدہ آندھرا)کے احتجاج کی شدت میں کمی ہوئی ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریڑی ڈگ وجئے سنگھ جو پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ہیں انہوں نے ہڑتال منسوخ کردیئے پر اے این جی اوز سے اظہار تشکر کیا ۔

Normal life returns in seema andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں