گجرات میں فی کس قرض کی شرح سب سے زیادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-19

گجرات میں فی کس قرض کی شرح سب سے زیادہ

گجرات کے ترقیاتی ماڈل کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کانگریس جنرل سیکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اس ریاست کے عوام پر فی کس قرض کا بوجھ سب سے زیادہ ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے نریندر مودی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انھوں نے گجرات کو قرض میں ڈبو دیا ہے اوروزیر اعظم بننے پر وہ سارے ملک کا یہی حال کریں گے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے یہاں کہا کہ گجرات ایک ایسی ریاست ہے جس پر سب سے زیادہ قرض ہے۔ گجرات میں فی کس قرض ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ گجرات کے ہرشہری پر سب سے زیادہ قرض ہے اور اعدادو شمار سے اس کی توثیق ہوتی ہے۔ انھوں نے ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیام میں کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ میں نے گجرات کا قرض اتار دیا ہے، اب دیش کا قرض اتارنا ہے۔ یہ گجرات کی ترقیاتی ماڈل کا ایک اور پیمانہ ہے۔ انھوں نے مودی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سارے گجرات کو قرض میں ڈبو دیا ہے اور وزیر اعظم بننے کی چاہ میں وہ سارے ہندوستان کو بھی قرض میں ڈبو دیں گے جیسا انھوں نے گجرات کے ساتھ کیا ہے۔ بی جے پی نے مودی کے خلاف تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گجرات میں فی کس قرض صرف 23ہزار روپے ہے جب کہ قومی سطح پر اس کا فیصد 33ہزار روپے ہے۔ بی جے پی لیڈر سدھارتھ سنگھ نے ڈگ وجئے سنگھ کو سیاسی طور پر دیوالیہ اور ایک ایسا شخص قرار دیتے ہوئے جسے اقتصادیات کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ، کہا کہ جب نریندر مودی نے چیف منسٹر کے عہدہ کا جائزہ لیا تھا۔

Gujarat has highest per capita debt burden: Digvijay Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں